• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے'

شائع July 13, 2022
2050 میں عالمی آبادی 9.7 ارب سے تجاوز کر سکتی ہے— فائل فوٹو: ڈان
2050 میں عالمی آبادی 9.7 ارب سے تجاوز کر سکتی ہے— فائل فوٹو: ڈان

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے خاندانی منصوبہ بندی کو معمول پر لانے کے ذریعے پاکستان میں آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2050 میں عالمی آبادی 9.7 ارب سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ متوقع اضافے میں سے نصف کا اضافہ پاکستان سمیت ممالک آٹھ میں ہو گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطباق عالمی یوم آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ ی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چونکہ اس سال نومبر میں عالمی آبادی آٹھ ارب سے تجاوز کر جائے گی، تو آبادی میں اس اضافے کے ذمے دار آٹھ ممالک پاکستان کے علاوہ کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نائیجیریا، فلپائن اور تنزانیہ ہیں۔

مزید پڑھیں: آگہی مہم کی ضرورت ہےکہ آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

تازہ ترین تخمینوں کے مطابق آبادی 2030 میں تقریباً 8.5 ارب اور 2050 میں 9.7 ارب تک بڑھ سکتی ہے جس کے بعد 2080 کی دہائی میں اس کے 10.4 ارب لوگوں کی بلندی پر پہنچنے کا امکان ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایشیا کی آبادیاتی توسیع کے نتیجے میں دنیا کی آبادی میں آٹھویں ارب کے نصف کا اضافہ ہوا ہے، بھارت 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑنے کی راہ پر گامزن ہے جبکہ عالمی آبادی 15 نومبر کو آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی۔

1990 میں پاکستان دنیا کے 10 سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر تھا تاہم 2022 میں ملک ٹاپ 10 ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے اور 2050 میں پاکستان کے اسی پوزیشن پر رہنے کا امکان ہے۔

پیدائش کے وقت عالمی متوقع عمر 2019 میں 72.8 سال تک پہنچ گئی، جو 1990 سے تقریباً 9 سال کی بہتری کو ظاہر کرتی ہے لیکن 2021 میں کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے متوقع عمر عالمی اوسط سے 7 سال پیچھے رہ گئی، بہت سے ترقی پذیر ممالک میں کام کرنے کی عمر (25 سے 64 سال کے درمیان) میں آبادی کا حصہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستان میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے'

دنیا کی آبادی کو ایک ارب تک پہنچنے میں لاکھوں سال لگے، پھر صرف 200 سال یا اس کے بعد یہ سات گنا بڑھ گئی، 2011 میں عالمی آبادی سات ارب تک پہنچ گئی تھی اور 2021 میں یہ تقریباً 7.9 ارب تھی۔

'آبادی میں اضافہ پائیدار نہیں'

دریں اثنا پاکستان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پائیدار طرز زندگی کو خطرہ بنا رہا ہے جو کہ ساڑھے 22کروڑ سے زائد آبادی والے ملک کو درپیش مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت عام لوگوں کو آبادی میں اضافے کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کر رہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کم وسائل کا حوالہ دیا اور عوام میں بہتر صحت کی دیکھ بھال، مستحکم معیشت اور پائیدار سماجی زندگی کے لیے آبادی میں اضافے کی شرح پر قابو پانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: عالمی یوم آبادی: بڑھتی شرح پیدائش ہی انسان کے خاتمے کا سبب

صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم کوئی سنجیدہ تبدیلی نہ لائے تو اگلے 30 سالوں میں یہ آبادی دوگنی ہو جائے گی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں زچگی کی شرح اموات فی ایک لاکھ میں 186 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024