• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اداکارہ میرا بولی وڈ اداکار سلمان خان سے شادی کے لیے تیار

شائع July 12, 2022
ابھی جوان ہوں، اداکارہ میرا—اسکرین شاٹ
ابھی جوان ہوں، اداکارہ میرا—اسکرین شاٹ

شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی۔

اداکارہ میرا شادی کے حوالے سے ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہیں، ان کا ایک تکذیب نکاح کا کیس بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں عتیق الرحمٰن نامی شخص نے ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

میرا کا تکذیب نکاح کا کیس گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اس کی درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں، علاوہ ازیں میرا کی شادی کیپٹن نوید سمیت دیگر افراد سے ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکذیبِ نکاح کیس: اداکارہ میرا اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

ساتھ ہی میرا پر نکاح کے اوپر نکاح کرنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، تاہم اداکارہ نے اس طرح کے تمام الزامات کو ہمیشہ ہی مسترد کیا ہے۔

حال ہی میں میرا عید کے موقع پر ٹی وی ون کے ‘دی مزیدار شو’ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سمیت کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔

ان کے مطابق شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام میں عمر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ گوگل اور وکی پیڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط معلومات دستیاب ہے، جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں۔

ان کے مطابق وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ وہ پاکیزہ بھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان دنیا کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں اور اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو وہ انہیں منع نہیں کر سکیں گی وہ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024