• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سری لنکا میں کشیدگی کے سبب کولمبو میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

شائع July 9, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کولمبو کے پی سارا اوول اسٹیڈیم میں ہونا تھا — فائل فوٹو: پاکستان کرکٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کولمبو کے پی سارا اوول اسٹیڈیم میں ہونا تھا — فائل فوٹو: پاکستان کرکٹ

سری لنکا میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب کرفیو کے نفاذ کے بعد آج پاکستان کرکٹ کولمبو میں پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا میں موجود ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور حکومت نےصورتحال پر قابو پانے کے لیے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں قومی ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کولمبو کے پی سارا اوول اسٹیڈیم میں ہونا تھا لیکن ناخوشگوار صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ سیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کولمبو میں کشیدہ صورتحال کے سبب کولمبو کے سینامون گرینڈ ہوٹل کے اندر ہی نماز عید ادا کرے گی۔

سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف سیریز بھی کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی ہے، گوکہ ابھی آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا میں سیریز کھیل رہی ہے لیکن حال ہی میں سری لنکا میں صدر کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے اور پولیس سے کشیدگی کے بعد حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

ہفتہ کو سری لنکا کے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، یاسر شاہ کی واپسی

صدر کے گھر کے اندر سے ایک فیس بک لائیو اسٹریم میں سیکڑوں مظاہرین کو دیکھا گیا، جن میں سے کچھ جھنڈوں میں لپٹے ہوئے، کمروں اور راہداریوں میں جمع ہو کر گوٹابایا راجا پاکسا کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ نوآبادیاتی دور کی سفید عمارت کے باہر بھی سیکڑوں لوگ زمین پر جمع ہوئے جہاں کوئی سیکیورٹی اہلکار نظر نہیں آیا۔

2 کروڑ 20 لاکھ نفوس پر مشتمل یہ جزیرہ غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت سے نبرد آزما ہے جس کے باعث ایندھن، خوراک اور ادویات کی ضروری درآمدات محدود ہیں، اور 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

بہت سے لوگ ملک کے زوال کا ذمہ دار صدر گوٹابایا راجا پاکسا کو ٹھہراتے ہیں اور مارچ سے جاری احتجاج میں ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران عوام میں عدم اطمینان مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ نقدی کی کمی کے شکار ملک کو ایندھن کی وصولی رک گئی ہے، جس کے باعث اسکول بند کرنے اور ضروری خدمات کے لیے پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بحیثیت کپتان میرا مقصد میچ جیتنا ہے، بابر اعظم

گال میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل 11 سے 13 جولائی تک تین روزہ پریکٹس میچ میں مدمقابل ہوگی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ٹیسٹ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024