• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات: لاہور ایئرپورٹ پر علی الصبح پروازوں پر پابندی

شائع July 9, 2022
ہوائی اڈے پر محفوظ ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لیے فضائی عہدیداروں نوٹس یا نوٹم جاری کیا گیا—تصویر: فیس بک
ہوائی اڈے پر محفوظ ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لیے فضائی عہدیداروں نوٹس یا نوٹم جاری کیا گیا—تصویر: فیس بک

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پرندوں کے ٹکرانے سے بچنے کے لیے 11 جولائی سے دو ماہ کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کے ٹیک آف یا لینڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اتھارٹی نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے 15 ستمبر تک صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک طیاروں کی لینڈنگ پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نازک پرندے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کرنے اور وقت کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم ہنگامی صورت حال میں طیارے کو 15 منٹ کی پیشگی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

سی اے اے کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں میں ہوائی جہازوں پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ کے بعد ہوائی اڈے پر محفوظ ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لیے فضائی عہدیداروں نوٹس یا نوٹم جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 11 جولائی سے صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان ہوائی اڈے پر تمام ٹیک آف اور لینڈنگ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا عید تعطیلات کے دوران کرائے میں 20فیصد کمی کا اعلان

ساتھ ہی اتھارٹی نے پرواز کی حفاظت اور پرندوں کے خطرات سے بچنے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔

دریں اثنا وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کے روز ملتان ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور ائیرپورٹ انتظامیہ کو ہوائی مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

سعد رفیق نے انتظامیہ کو مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی نشستوں کا انتظام کرنے اور مسافروں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے امیگریشن عملے کی کمی کو جلد پورا کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

انہوں نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایئرپورٹ کی آمدن بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ہوائی اڈے پر داخلے کی ایک مربوط حکمت عملی ان مسافروں کے لیے تیار کی جائے گی جو اپنے خاندان کے افراد، دوستوں اور دیگر لوگوں سے ملنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی دلچسپی سے قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024