• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عاصم اظہر کی مداحوں کیلئے 'عیدی'، منگیتر کے ہمراہ پہلا گانا ریلیز

شائع July 9, 2022
میرب علی نے بھی انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ہمراہ گانے کی ریلیز کا اعلان کیا—فوٹو : انسٹاگرام /عاصم اظہر/میرب علی
میرب علی نے بھی انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ہمراہ گانے کی ریلیز کا اعلان کیا—فوٹو : انسٹاگرام /عاصم اظہر/میرب علی

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر میرب علی کے ساتھ پہلا گانا ریلیز کردیا ہے۔

نوجوان گلوکار نے اپنا نیا گانا ’چل جان دے‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا جس میں ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

پنجابی میں گائے گئے اس گانے کو 'فری فائر' گیم کی تھیم کے ساتھ فلمایا گیا ہے جس میں فنکار رقص کرنے کے ساتھ ساتھ گولیاں چلاتے بھی دکھائی دیے۔

انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اسے اپنے مداحوں کے لیے 'عیدی' قرار دیا۔

کمنٹس میں شوبز شخصیات اور اور عاصم اظہر کے مداح ان کے نئے گانے کو خوب سراہتے نظر آئے۔

نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی عاصم اظہر کے نئے گانے کی تعریف کی جبکہ اداکارہ متھیرا بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ان کے مداحوں نے میرب علی کے ہمراہ عاصم اظہر کے پہلے گانے پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور گانے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ہمراہ گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔

نئے گانے کی ریلیز سے چند لمحے قبل عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو سرپرائز کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا 'آپ سب جانتے ہیں کہ عید قریب ہے اور میں نے اپنے مداحوں کے لیے عیدی کا اہتمام نہیں کیا، اس لیے سوچا کہ اس بار کچھ کرنا چاہیے'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'اس بار میں آپ لوگوں کو 2 عیدیاں دوں گا، ایک سرپرائز آپ کو رات 10:30 بجے ملے گا جبکہ دوسرے سرپرائز کے لیے آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا جو کہ بڑی عیدی ہے'۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں گانے کی ریلیز کے اعلان کیا۔

—اسکرین شاٹ: عاصم اظہر/انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ: عاصم اظہر/انسٹاگرام

عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر نئے گانے کے لیے اپنی منگیتر کے تعریفی کلمات بھی شیئر کیے جبکہ میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں گلوکار پر فخر کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ: عاصم اظہر/انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ: عاصم اظہر/انسٹاگرام

—اسکرین شاٹ: میرب علی/انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ: میرب علی/انسٹاگرام

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات کی طویل عرصے سے جاری چہ مگوئیوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات کی خبریں تھیں اور گزشتہ برس جولائی میں ان کی منگنی ہونے کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں۔

گزشتہ برس عاصم اظہر اور میرب علی نےتعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا اور رواں سال دونوں نے منگنی کی تصدیق کردی۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے میگا کاسٹ ڈرامے ’صنف آہن‘ کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، ڈرامے میں ان کی منگیتر میرب علی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024