• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رقت آمیز مناظر، میدان عرفات ’لبیک ‘ کی صداؤں سے گونج اٹھا

شائع July 8, 2022
رقت آمیز تصاویر نے لوگوں کو جذباتی کردیا—فوٹو: العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو
رقت آمیز تصاویر نے لوگوں کو جذباتی کردیا—فوٹو: العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو

کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد دو سال میں پہلی بار دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے میدان عرفات میں جمع ہوئے ہیں اور وہاں سے رقت آمیز مناظر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذباتی کردیا۔

میدان عرفات ’لبیک اللهم لبیک‘ کی صداؤں اور عازمین کی جانب سے خدا سے گناہوں کی معافی کی دعائوں اور رقت آمیز صدائوں سے گونج اٹھا۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے دوران دنیا بھر کے مسلمانوں کی عبادت کرنے، خدا تعالیٰ سے رقت آمیز میں معافی مانگنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور انہیں دیکھنے والے لوگ بھی جذباتی ہوگئے۔

سال 2019 اور کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر کے 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

حج کے موقع پر سعودی حکام نے سخت احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جگہ جگہ موبائل ہسپتال یونٹ، عارضی لیبارٹریز اور کلینکس بھی قائم کر رکھی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹرز سمیت ایمبولینسز کی بہت بڑی تعداد کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔

اس سال سعودی حکام نے زیادہ رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں اور طبی رضاکاروں کے علاوہ سیکیورٹی رضاکاروں کی تعداد بھی کہیں زیادہ کردی گئی ہے۔

کورونا کی وبا سے قبل سالانہ 25 سے 27 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مقدس مقامات پہنچتے تھے مگر وبا کے خوف کی وجہ سے اس بار کم لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی۔

کورونا کی وبا کے دوران 2020 اور 2021 میں صرف سعودی عرب میں مقیم محدود عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

تصاویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذبات بنا دیا—فوٹو: دی ہولی ماسک ٹوئٹر
تصاویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذبات بنا دیا—فوٹو: دی ہولی ماسک ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024