• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ڈر ہے مہنگائی کے باعث لوگ فلم نہیں دیکھیں گے، مہوش حیات

شائع July 8, 2022
فلم دیکھ کر شائقین کو مزہ آئے گا، اداکارہ—اسکرین شاٹ
فلم دیکھ کر شائقین کو مزہ آئے گا، اداکارہ—اسکرین شاٹ

عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ہیروئن مہوش حیات کا مہنگائی کے باعث لوگوں کی جانب سے فلم نہ دیکھنے کی پریشانی ستانے لگی۔

مہوش حیات، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو عید پر پیش کیا جا رہا ہے اور مہنگائی کے باعث سینماؤں کے ٹکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد جہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، وہیں سینما کے ٹکٹس میں بھی 250 سے 300 سے روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

کراچی کے سینماؤں میں اس وقت ایک ٹکٹ کی قیمت 750 روپے سے لے کر 1500 تک فروخت ہو رہی ہے۔

سینماؤں میں موجود مختلف ہالز کی قیمت الگ الگ ہے جب کہ فلمز کے شو ٹائم کے حوالے سے بھی ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کی جاتی ہے۔

کراچی کے میں سینما کا ابتدائی ٹکٹ 750 روپے کا ہے—اسکرین شاٹ
کراچی کے میں سینما کا ابتدائی ٹکٹ 750 روپے کا ہے—اسکرین شاٹ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فلم کی ابتدائی ٹکٹ 750 رکھی گئی ہے جب کہ زیادہ سے ٹکٹ 1500 تک رکھی گئی ہے۔

ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہی مہوش حیات کو ڈر ہے کہ ممکنہ طور پر لوگ مہنگائی کی وجہ سے ان کی فلم نہیں دیکھ پائیں گے۔

زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 1500 کا ہے—اسکرین شاٹ
زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 1500 کا ہے—اسکرین شاٹ

مہوش حیات نے ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ سے بات کرتے ہوئے اپنی فلم کی کہانی کو بہترین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ لوگ مہنگائی کے باوجود عید پر تفریح حاصل کرنے کے لیے ان کی فلم دیکھنے آئیں گے۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہیں ڈر ہے کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے ان کی فلم دیکھنے نہیں آئیں گے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لوگوں کو عید پر تفریح کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے شائقین ضرور سینما جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم مکمل طور پر مصالحہ ہے اور لوگوں کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024