• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا

شائع July 8, 2022
راج ببر کے خلاف پولنگ افسر نے 1996 میں ایف آئی آر درج کروائی تھی—فوٹو : دی کوئنٹ
راج ببر کے خلاف پولنگ افسر نے 1996 میں ایف آئی آر درج کروائی تھی—فوٹو : دی کوئنٹ

بھارتی اداکار اور کانگریس رہنما راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں 2 سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔

خببرساں ادارے 'دی کوئنٹ' کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز راج ببر کو 2 سال قید اور ساڑھے 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، فیصلہ سنائے جانے کے وقت راج ببر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

تاہم راج ببر کو سزا کے خلاف عبوری ضمانت مل گئی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمیتا پاٹیل کے بیٹے اداکار پرتیک ببر نے شادی کرلی

راج ببر کے خلاف درج ایف آئی آر میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 1996 میں الیکشن کے دوران ایک پولنگ افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

راج ببر کے خلاف پولنگ افسر نے 1996 میں ایف آئی آر درج کروائی تھی، مئی 1996 میں ہونے والے انتخابات میں راج ببر سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنؤ سے لوک سبھا کی نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے۔

تاہم یہ نشست ان کے مخالف بی جے پی کے امیدوار اتل بہاری واجپائی نے واضح اکثریت سے جیت لی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی انتخابات جیتنے اور ہارنے والے فنکار

اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے راج ببر نے 80 کی دہائی میں 'انصاف کا ترازو، نکاح، سنسار، وارث اور پریم گیت' جیسی بڑی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔

1977 میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کے بعد راج ببر نے 1989 میں سیاست کا رخ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024