• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آمنہ الیاس کو ’آئٹم سانگ‘ کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع July 7, 2022
اداکارہ کی پرفارمنس کو بے حیائی قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی پرفارمنس کو بے حیائی قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بولڈ بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’چوہدری‘ میں آئٹم سانگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی ایکشن تھرلر فلم ’چوہدری‘ کو گزشتہ ماہ جون کے آخر میں سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا۔

کم از کم پانچ سال تک متعدد وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہنے والی فلم کے ریلیز ہوتے ہی جہاں لوگوں نے اس کی کہانی کو سراہا، وہیں بعض لوگوں نے آمنہ الیاس کو اس میں آئٹم پرفارمنس دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: طویل تاخیر کے بعد ’چوہدری‘ ریلیز

اگرچہ فلم کی ٹیم نے آمنہ الیاس کے آئٹم سانگ ’آتش‘ کی مکمل ویڈیو ریلیز نہیں کی، تاہم گانے کے ٹیزر اور تصاویر دیکھنے کے بعد بھی لوگوں نے اداکارہ تنقید کا نشانہ بنایا۔

آمنہ الیاس اگرچہ پہلے بھی کچھ گانوں پر پرفارمنس کر چکی ہیں، تاہم پہلی بار انہوں نے قدرے بولڈ انداز میں ’آتش‘ میں پرفارمنس کی اور بعض لوگوں نے ان کی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں۔

اداکارہ نے ’آتش‘ گانے کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد لوگوں نے ان پر شدید تنقید کی اور انہیں سماجی روایات یاد دلانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ممکن ہے آمنہ الیاس کو شادی کی پیشکش کروں تو انہیں کوئی اور رشتہ بھیج دے، نبیل گبول

زیادہ تر لوگوں نے ان کے گانے کے ٹیزر کی ویڈیو پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی پرفارمنس کو ’بے حیائی‘ قرار دیا اور بعض لوگوں نے ’چوہدری‘ فلم کو ڈسٹریبیوٹر چینل ’ہم ٹی وی‘ پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔

کچھ لوگوں نے آمنہ الیاس کی پرفارمنس کو مراکشی نژاد کینیڈین بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا سستا ورژن بھی قرار دیا۔

آمنہ الیاس کے گانے کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے بعض افراد کو دیگر لوگوں نے قرار دیا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک طرف وہ اداکارہ پر تنقید کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی ویڈیو بھی دیکھ رہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے آمنہ الیاس کی پرفارمنس کو پاکستانی روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی میں سوال بھی کیا کہ ’آتش‘ گانے کی مکمل ویڈیو کب ریلیز کی جائے گی؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’چوہدری‘ کے گانے ’آتش‘ میں پرفارمنس کے ساتھ آمنہ الیاس طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دیں ہیں حال ہی میں ان کی ویب سیریز ’پھاٹک‘ بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’پکچر ٹی وی‘ پر ریلیز ہوئی ہے۔

منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ’پھاٹک‘ کو پکچر ٹی وی پر اردو کے علاوہ پشتو اور پنجابی زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

’پکچر ٹی وی‘ پاکستان کا نیا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے، جہاں پر ملک کی مختلف زبانوں میں مواد نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025