• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مداحوں کا انتظار ختم، 'مس مارول' میں فواد خان جلوہ گر

شائع July 7, 2022
نئی قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے پہلے کا دور فلمایا گیا—فوٹو : اسکرین شاٹ
نئی قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے پہلے کا دور فلمایا گیا—فوٹو : اسکرین شاٹ

’مارول اسٹوڈیو‘ کی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی پانچویں قسط میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ جلوہ گر ہوگئے ہیں۔

پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری سمیت بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فواد خان کی 'مس مارول' میں باقاعدہ انٹری نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

گزشتہ سال جب یہ تصدیق سامنے آئی کہ پاکستانی اداکار فواد خان’مس مارول سیریز‘ کا حصہ ہوں گے اس وقت سےہی مداح یہ سیریز ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

گزشتہ ہفتے مس مارول کی چوتھی قسط ریلیز ہوئی جس میں فواد خان کی تصویری جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد فواد خان کے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فواد خان کی مس مارول کی چوتھی قسط میں محض چند لمحوں کی یہ جھلک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی، ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو سیریز میں باقاعدہ کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

مس مارول سیریز کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی پانچویں قسط میں بالآخر مداحوں کا یہ طویل انتظار ختم ہوا اور فواد خان اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پڑنانا (حسن) اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پڑنانی (عائشہ) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے۔

نئی قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے قبل کا دور فلمایا گیا جس میں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

طویل عرصے بعد فواد خان کو اپنی محسور کن اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور ان کو سراہنے کے لیے بھرپور انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

فواد خان کے بھارتی مداحوں نے بھی مس مارول میں ان کی انٹری اور شاندار اداکاری کی دلچسپ انداز میں تعریف کی۔

مداحوں نے سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان (حسن) اور مہوش حیات (عائشہ) کی کیمسٹری کو بھی خوب پسند کیا۔

سیریز میں تحریک آزادی کے رہنما کا کردار نبھاتے ہوئے فواد خان کا پرجوش انداز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

پانچویں قسط کی ریلیز کے ساتھ ہی ایک بار پھر فواد خان کا نام پاکستان اور بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024