• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایپل واچ 8 میں اسمارٹ تھرمامیٹر دیے جانے کا امکان

شائع July 6, 2022
فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

خبریں ہیں کہ امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی آنے والی واچ سیریز میں اسمارٹ تھرمامیٹر یا مانیٹر دیے جانے کا امکان ہے جو کہ صارف کو بلڈ پریشر اور بخار سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔

امریکی اخبار ‘بلوم برگ’ میں آنے والی ٹیکنالوجیز پر لکھے گئے تفصیلی مضمون میں بتایا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ ایپل واچ 8 میں تھرمامیٹر یا مانیٹر دیا جائے گا جو کہ صارف کو بخار سے متعلق آگاہ کرے گا۔

مضمون میں بتایا گیا کہ واچ میں شامل کیے جانے والا تھرمامیٹر صارف کو بخار سے متعلق تمام ہدایات فراہم نہیں کرے گا، تاہم اسے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ کرنے یا چیک کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی نئی واچ سیریز 7 پیش

رپورٹ میں قیاس آرائیاں کی گئیں کہ ایپل رواں برس کے اختتام تک نئی واچ متعارف کرا سکتا ہے، جس میں بخار کی آگاہی دینے والا تھرمامیٹر بھی نصب ہوگا۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر ایپل واچ 8 میں مذکورہ فیچر خصوصی گھڑیوں میں دے سکتا ہے جو کہ ایتھلیٹس وغیرہ کے لیے بنائی جائیں گی۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ایپل ایسی واچ کی تیاری میں مصروف ہے جس میں بلڈ پریشر مانیٹر کرنے کا اسمارٹ سسٹم ہوگا۔

تاہم بعد ازاں یہ خبریں آئیں کہ واچ میں بلڈ پریشر نہیں بلکہ بخار سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا تھرمامیٹر ہوگا، تاہم تاحال کمپنی نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ ایپل کے علاوہ سام سنگ اور گوگل بھی اپنی اسمارٹ واچز میں ایسے فیچرز پیش کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024