• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘اسٹرینجر تھنگز 4’ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی

شائع July 6, 2022
30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7 ارب 20 کروڑ منٹس تک دیکھا گیا— فوٹو: اسکرین شاٹ
30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7 ارب 20 کروڑ منٹس تک دیکھا گیا— فوٹو: اسکرین شاٹ

آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے کہا کہ معروف سیریز ‘اسٹرینجر تھنگز’ کے تازہ ترین چوتھے سیزن نے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے جوکہ ایک ارب 15 کروڑ سے زائد گھنٹوں تک دیکھا گیا۔

ہارر ڈراما سیریز ‘اسٹرینجر تھنگز’ نیٹ فلکس پر انگریزی زبان کی سب سے مشہور سیریز بن گئی ہے، نیٹ فلکس پر ایک ارب گھنٹوں سے زائد دیکھے جانے والی واحد دوسری سیریز جنوبی کوریا کی ‘اسکوئڈ گیم’ ہے۔

اسٹریمنگ سروس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اسٹرینجر تھنگز 91 ممالک میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرستوں میں بھی نمبر ون پر ہے، یہ ریکارڈ پہلی بار کسی انگریزی زبان کی ٹی وی سیریز کے حصے میں آیا ہے۔

سیریز کے چوتھے سیزن کی آخری اقساط نشر ہونے کے فوراً بعد اسٹرینجر تھنگز نے ایک ہفتے کے عرصے میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرام کا ‘نیلسن اسٹریمنگ ریکارڈ’ بھی توڑ دیا۔

30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7 ارب 20 کروڑ منٹس تک دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی اسٹرینجر تھنگز نے باآسانی چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

شو کا چوتھا سیزن گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی آخری 2 اقساط کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جسے دیکھنے کے لیے بیک وقت شائقین کی بڑی تعداد نے نیٹ فلکس کا رخ کیا اور نتیجتاً آن لائن اسٹریمنگ سروس کریش کر گئی۔

اسٹینجر تھنگز کے تازہ سیزن نے نہ صرف کئی ریکارڈ توڑ ڈالے بلکہ اس نے امریکی گلوکارہ کیٹ بش کے 1985 میں گائے گئے ایک گانے کو بھی ریلیز کے 37 سال بعد چارٹ میں سب سے اوپر پہنچا دیا۔

ان کا گانا ‘رننگ اپ دیٹ ہل’ کو اسٹرینجر تھنگز کے چوتھے سیزن میں شامل کیا گیا ہے، رواں سال 27مئی کو سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد سے یہ گانا امریکی میوزک چارٹس میں سرفہرست ہے اور نیٹ فلکس سیریز کی بدولت اس گانے کو نئے نوجوان شائقین مل گئے۔

اسٹرینجر تھنگز کا پہلا سیزن 2016 میں نیٹ فلیکس پر نشر ہوا تھا جس کے بعد دوسرا سیزن 2017 جبکہ تیسرا سیزن 2019 میں آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024