• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش

شائع July 6, 2022
کراچی کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا —فوٹو: ٹوئٹر
کراچی کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا —فوٹو: ٹوئٹر

کراچی کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم گرما میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہورہا ہے، جس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں سیزن کے دوران ہونے والی بارش کے نتیجے میں شہر میں گرمی کی شدت سے پریشان شہریوں کو سکون ملا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 9 جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش، شہریوں کو شدید گرمی میں کچھ سکون ملا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جاری رہ سکتا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ رواں ہفتے کے آخر سے مون سون ہواؤں کے سلسلے میں دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ 5 جولائی کی رات سے 7 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، میرپورخاص، دادو، کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب، کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کے ای کا عملہ ہائی الرٹ پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، مزید معلومات سے جلد آگاہ کرتے رہیں گے، بارش میں احتیاط برتیں اور تمام بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 2 روز سے شہر قائد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، 2 روز کے دوران مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تھی جس کے بعد شہر میں گرمی کا زوٹ ٹوٹ گیا تھا۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں سہ پہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی تھی، کراچی کے علاقوں لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال، کلفٹن، بلدیہ، سائٹ، حب، گڈاپ ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، ناظم آباد اور سرجانی سمیت کئی علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 18.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے کم بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 1.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر 7.6 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈ پر 10.2 ملی میٹر ،ناظم آباد میں 16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اورنگی ٹاؤن 11.8 ملی میٹر، قائد آباد 2.5 ملی میٹر ،سعدی ٹاؤن میں 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کیماڑی میں 3.2 ملی میٹر،گلشن معمار میں 14.0 ملی میٹر اور گڈاپ ٹاؤن میں 10.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا، شہر میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی زور ہوئی تھی، تاہم بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا جب کہ کئی مقامات پر بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تھیں جس کے بعد سڑکوں پر ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فوٹو:
فوٹو:

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز احمد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے 15 جولائی تک مون سون کی بارشوں کا امکان ہے اور خاص کر کراچی میں 2 جولائی کو مون سون کی پہلی بارش کے بعد 7 یا 8 جولائی کو مون سون کی دوسری بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 جون کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم گرما کی پہلی بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا، اور کئی علاقے گھنٹوں کے لیے بجلی سے محروم ہوگئے تھے جبکہ بارش کے سبب دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ سیکٹر ایچ 13 ڈوب گیا تھا اور متعدد گلیوں اور گھروں میں بھی پانی آگیا جبکہ تیز بارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئی جس سے ایک بچہ نالے میں ڈوب گیا تھا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتےہوئے بتایا تھا کہ مون سون کے رواں سیزن کے دوران بارشوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دارالحکومت کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، میانوالی، بھکر، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں 5 جولائی (آج) سے 7 جولائی کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 7 یا 8 جولائی کو مون سون کی دوسری بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ موسلا دھار بارش راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 5 اور 6 جولائی کو شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا تھا کہ بارش سے کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024