• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہوں، نمرہ خان

شائع July 5, 2022
اداکارہ نے کہا کہ کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر کتنی بہتر لگ سکتی ہوں—نمرہ خان/انسٹا گرام
اداکارہ نے کہا کہ کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر کتنی بہتر لگ سکتی ہوں—نمرہ خان/انسٹا گرام

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے جسم نمایاں کرنے والے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا اصول ہے کہ اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔

حال ہی میں ادا کارہ نمرہ خان نے 'ایف ایچ ایم' پاکستان کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں شرکت کی اور لباس کے انتخاب سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نمرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی کے بارے میں اس بنیاد پر ہرگز رائے قائم نہیں کروں گی کہ اس نے جسم نمایاں کرنے والا لباس پہنا ہے یا نہیں لیکن میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں اور میرے فیشن کو اگر لوگ پسند بھی کرتے ہیں تو میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر میں کتنی بہتر لگ سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'میری جو چیز میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟'۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں تشدد کا سین عکس بند کروانے کے نتیجے میں ان کے گلے میں شدید تکلیف ہوگئی تھی جس کے بعد وہ پین کلرز استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع اور ان کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ میں بس یہی کہوں گی کہ میرے ساتھ جو اچھا ہے ان کے ساتھ میں بھی خوش ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے بتایا کہ ایک بار سیٹ پر میں نے ایک سینیئر اداکار کو سلام کیا جس کا انہوں نے بہت روکھے انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سینیئر اداکار سے ان کے اس رویے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے مجھے سب کے سامنے بری طرح ڈانٹ دیا اور میں روپڑی۔

نمرہ خان نے کہا کہ میں نے ان سینیئر اداکار کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھے وہ دکھا دیا جو آپ ہیں اور میں نے وہ دکھا دیا جو میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف اسی سے بات کروں گی جو میری جانب مسکرا کر دیکھے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار ان کے ایک مداح نے صرف اس لیے اپنی گاڑی ٹکرا دی تھی کیونکہ انہوں نے اسے ایک رپلائے کے بعد جواب دینا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ مداح اپنی مرہم پٹیوں اور گاڑی کی تصاویر مجھے بھیجتا رہا جسے دیکھ کر میں ڈر گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا فون نمبر بھی میرے نام پر نہیں ہے، مجھے ڈر تھا کہ کہیں وہ مداح میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے۔

نمرہ خان نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہ پاگل پن نہیں صرف پیار مانگتی ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025