• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ، سابقہ اہلیہ نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

شائع July 5, 2022
ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشہ ماہ انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹیلی ویژن اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی بیٹی دعا عامر کی مرحوم والد کے ہمراہ یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو گہرے رنج میں مبتلا کردیا تھا، ان کے اہل خانہ ان کی وفات پر تاحال صدمے سے دوچار ہیں۔

ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی بیٹی دعا عامر کی ان کے مرحوم والد ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کم عمری میں دعا عامر نے اپنے والد کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی، جس کی ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کو اپنی بیٹی کا انٹرویو لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ' اَن مٹ نقوش' بھی لکھا۔

اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

چند صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی یادگار دیکھتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بہت سے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک اس طرح رخصت ہوجانے سے ان کو دلی تکلیف پہنچی۔

کئی صارفین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور انہیں خوبصورت انداز میں یاد رکھنے پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال کو سراہا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھیں، جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

ان کی ڈاکٹر بشریٰ کے ساتھ طویل رفاقت رہی تاہم کچھ نجی مسائل کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024