• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں 10 جوان زخمی

شائع July 5, 2022
گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا خودکش حملہ تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا خودکش حملہ تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 10 جوان زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ قافلہ میرعلی سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میران شاہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ حملہ میرالی میں کھادی مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے قافلے پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

قبل ازیں ایک پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ حملے میں 15 اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 3 اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں بنوں گیریژن کے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری رہا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

مکینوں نے بتایا کہ میرعلی میران شاہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا خودکش حملہ تھا۔

اس سے قبل 30 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں دو فوجی اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش بمبار ہلاک

یہ حملہ اس وقت ہوا جب حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہی تھی جس نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا۔

ادھر 2 روز قبل قبائلہ ضلع کے علاقے غلام خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شدت پسند داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024