• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

یومیہ کافی کے تین کپ گردوں کے امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار

شائع July 4, 2022
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ دو سے تین کپ کافی پینے والے افراد گردوں کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کافی پینے والے افراد میں کینسر اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

تاہم اب ماہرین کی جانب سے لیے گئے ایک جائزے سے معلوم ہوا کہ کافی پینا گردوں کے لیے مفید ہے۔

’کڈنی انٹرنیشنل رپورٹس‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 45 سے 64 سال کے 14 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وافر مقدار میں کافی پینے والے افراد میں گردوں کے شدید امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران جائزہ لیا کہ جو افراد گردوں کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی جانب سے کس طرح کی غذا لینے سے ان میں بیماری میں کمی یا اضافہ واقع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کافی پینے کی عادت دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

ڈیٹا کے مطابق جن افراد کی غذائی ہسٹری کا جائزہ لیا گیا ان میں سے 27 فیصد افراد نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کافی نہیں پی جب کہ 14 فیصد افراد کے مطابق انہوں نے یومیہ نصف کپ سے بھی کم کافی پی۔

اسی طرح 19 فیصد افراد نے بتایا کہ انہوں نے یومیہ ایک کپ، 23 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے یومیہ دو سے 3 جب کہ 17 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے یومیہ تین سے زائد کپ کافی پی۔

ماہرین نے تمام افراد کی غذا، صحت اور ان کے گردوں میں امراض کے تناسب کا بھی جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ زائد مقدار میں کافی پینے والےافراد میں گردوں کے شدید درد کی بیماری کے امکانات میں نمایاں کمی ہوئی۔

نتائج کے مطابق جن افراد نے یومیہ دو سے تین کپ کافی پی ان میں گردوں کی بیماریوں اور خاص طور پر گردوں میں ہونے والے زخموں کی بیماریاں کم ہونے کے شواہد ملے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024