• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے کی تصاویر پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

شائع July 4, 2022
لوگوں نے یاسر نواز کو اہلیہ کے طعنے دیے—فوٹو: انسٹاگرام
لوگوں نے یاسر نواز کو اہلیہ کے طعنے دیے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان ندا یاسر حال ہی میں چھٹیاں منانے شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے تصاویر بھی شیئر کیں۔

تاہم اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے ان سمیت ان کے شوہر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ندا یاسر نے 2 جولائی کو امریکا روانگی کے وقت یاسر نواز کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں مردانہ فیشن کی شرٹ میں دیکھا گیا۔

میزبان نے جینز پینٹ کے ساتھ ٹی شرٹ بھی پہن رکھی تھی مگر مکمل لباس پہننے کے باوجود مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے شوہر کو بیوی کے طعنے دے کر غیرت دلانے کی کوشش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر لوگوں نے یاسر نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اہلیہ کی شرٹ کے بند کرکے غیرت کا ثبوت دیں۔

بعض لوگوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ غیرت مند انسان کی پہچان ان کی اہلیہ کے لباس سے ہوتی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح لوگوں نے ندا یاسر کو ’حیا‘ کا درس دیتے ہوئے ٹی شرٹ نہ پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے سر پر دوپٹہ رکھنے کا بھی کہا۔

بعض افراد نے لکھا کہ اب دیگر اداکاراؤں کی طرح ندا یاسر کا لباس بھی مختصر اور بولڈ ہوتا جا رہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم بہت سارے افراد نے ان کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سکون سے چھٹیاں گزارنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ وہ تنگ نظر افراد کے کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تصاویر کے علاوہ ندا اور ان کے شوہر یاسر نے ولاگ کا ٹیزر بھی شیئر کیا اور بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا میں چھٹیاں گزارنے کا مکمل ولاگ شیئر کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024