• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے مہنگے ترین اوور کا بدترین ریکارڈ انگلینڈ کے براڈ کے نام

شائع July 2, 2022
اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنے—فوٹو: رائٹرز
اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنے—فوٹو: رائٹرز
جسپریت بمراہ نے 16 گیندوں پر 31 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
جسپریت بمراہ نے 16 گیندوں پر 31 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کراتے ہوئے ایک ہی اوور میں 35رنز دے دیے۔

برمنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر درست ثابت ہوا اور 98رنز پر پانچ بھارتی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے اور بظاہر ایسا لگتا تھا کہ شاید جلد ہی پوری مہمان ٹیم پویلین لوٹ جائے گی لیکن پھر ریشابھ پنت اور رویندرا جدیجا نے انگلش ٹیم کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

پنت نے 111 گیندوں پر 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جدیجا نے بھی سنچری اسکور کی جس کی بدولت بھارت نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔

تاہم بارش سے متاثرہ میچ کے دوسرے دن شائقین نے بھارتی بلے بازوں کی جرات مندانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بھی بنتے دیکھا اور یہ ریکارڈ بھی ایک ایسے موقع پر بنا جب مہمان ٹیم 9 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے 9 وکٹیں گرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور براڈ کی خراب لائن و لینتھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اوور میں 35 رنز بٹورے۔

انہوں نے براڈ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور پھر اگلی وائیڈ کرائی جو باؤنڈری پار کر گئی جبکہ اگلی کرائی گئی گیند نوبال قرار پائی جس پر بھارتی قائد نے چھکا جڑ دیا اور پھر چوکا بھی لگایا، بھارتی باؤلر نے اس کے بعد مزید دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر اوور میں مجموعی طور پر 35 رنز بٹورے اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ برائن لارا، کیشپ مہاراج اور جیارج بیلی کے پاس تھا جنہوں نے ایک اوور میں 28رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف 2005 میں ایک اوور میں 27 رنز بٹورے تھے۔

واضح رہے کہ انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کے پاس ایک اور ’اعزاز‘ ہے جو وہ بھارتی ٹیم کے خلاف حاصل کرچکے ہیں، 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھارت کے ہی بلے باز یووراج سنگھ نے انہیں ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024