• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے خضر معظم کیلئے امریکا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

شائع July 2, 2022
خضر معظم نے 2016 میں امریکی آئین کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علم کو چیلنج کرنے پر شہرت حاصل کی تھی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
خضر معظم نے 2016 میں امریکی آئین کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علم کو چیلنج کرنے پر شہرت حاصل کی تھی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکی آئین کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معلومات کو چیلنج کرنے پر 2016 میں شہرت حاصل کرنے والے گولڈ اسٹار والد خضر معظم خان کو 7 جولائی کو صدر جو بائیڈن سے امریکا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’صدارتی میڈل آف فریڈم‘ ملے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر برائے آئینی خواندگی اور قومی اتحاد کے بانی خضر معظم امریکا بھر سے ان 17 افراد میں شامل ہیں جنہیں اس سال یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

گولڈ اسٹار والدین کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن کے بچے امریکا کے لیے لڑتے ہوئے مرتے ہیں، خضر معظم خان اور غزالہ خان امریکی فوج کے کیپٹن ہمایوں خان کے والدین ہیں جو 2004 میں عراق جنگ کے دوران مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: امارات کا مودی کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز! کس نے کس کو دھوکا دیا؟

وائٹ نے ہاؤس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ صدارتی تمغہ آزادی قوم کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے جو ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کی خوشحالی، اقدار، یا سلامتی، عالمی امن، یا دیگر اہم سماجی، عوامی یا نجی کوششوں میں مثالی کردار ادا کیا ہوتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خضر خان قانون کی حکمرانی اور مذہبی آزادی کے ایک ممتاز وکیل ہیں اور انہوں نے صدر جو بائیڈن کے زیر سایہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی میں خدمات انجام دیں۔

گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے خضر معظم خان 1980 میں امریکا چلے گئے تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024