• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام کا تمام ویڈیوز کو’ریلز‘ میں شائع کرنے کا فیصلہ

شائع July 1, 2022
جلد ہی نیا فیچر متعارف کرادیا جائے گا—فوٹو: میٹا
جلد ہی نیا فیچر متعارف کرادیا جائے گا—فوٹو: میٹا

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے عنقریب تمام ویڈیوز کو ریلز کی صورت میں شائع کیے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام نے نومبر 2019 میں ٹک ٹاک کو کاپی کرتے ہوئے ’ریلز‘ یعنی مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا، جسے بعد ازاں فیس بک پر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

اسی طرح گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور فیس بک نے ’ریلز‘ کا دورانیہ بھی 15 سیکنڈ سے بڑھا کر ایک منٹ تک کردیا تھا، جس کے بعد 2020 اور 2021 میں دونوں پلیٹ فارمز پر ’ریلز‘ کی مقبولیت بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی طرز کی ویڈیوز شیئر کرنے کا فیچر متعارف

’ریلز‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں فیس بک نے مختصر ویڈیوز کو مونیٹائیز کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ انسٹاگرام جلد ہی تمام ویڈیوز کو ’ریلز‘ کی صورت میں شائع کرنا شروع کردے گا، یعنی وہاں پر شیئر کی جانے والی ہر ویڈیو کو پوسٹ کے بجائے ریلز میں دیکھا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت کسی بھی انسٹاگرام صارف کی ریلز کو عام لوگ نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ ان کی ویڈیو کو کاپی اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

نئے فیچرز کے تحت کوئی بھی صارف کسی دوسرے کی ویڈیو پر اپنی ویڈیو بھی بنا سکے گا، تاہم اوریجنل وائس کا کریڈٹ اصل تخلیق کار کو ہی دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی ویڈیوز کو پرائیویٹ رکھیں یا پھر ریلز سے ہٹا دیں۔

ممکنہ طور پر ریلز میں بڑے دورانیے کی ویڈیوز کو بھی شامل کیا جائے گا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر ریلز کے علاوہ، اسٹوریز اور پوسٹ کی صورت میں بھی ویڈیوز شائع کی جا سکتی ہیں اور ان ویڈیوز کو دورانیہ ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک کا بھی ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024