• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’عورت ہوں، پارسل نہیں‘، عالیہ بھٹ کا جھوٹی خبر پر ردعمل

شائع June 29, 2022
عالیہ بھٹ نے کہا کہ کیا ہم اس دقیانوسی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟—فوٹو : انسٹاگرام
عالیہ بھٹ نے کہا کہ کیا ہم اس دقیانوسی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟—فوٹو : انسٹاگرام

شوبز شخصیات اور ان سے جڑی خبروں کا تنازعات کے ساتھ پرانا تعلق ہے، ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی ہوا۔

حال میں بالی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی جس کے بعد مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی، تصویر میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے سامنے الٹراساؤنڈ مانیٹر نظر آیا جس کو ’دل‘ کی تصویر سے چھپا دیا گیا، اس تصویر کا کیپشن تھا ’ہمارا بچہ ۔۔۔ جلد آنے والا ہے‘۔

اس پوسٹ کے بعد جہاں ایک جانب مبارک باد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور عالیہ بھٹ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا وہیں دوسری جانب اس حوالے سے کچھ جھوٹی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں جن سے متعلق عالیہ بھٹ نے ردعمل دینا ضروری سمجھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوبز ویب سائٹ 'پنک ولا' کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی کے وسط میں ممبئی واپس آجائیں گی، رنبیر کپور اپنی بیوی کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے اور عالیہ بھٹ شوٹ سے واپس آنے کے بعد آرام کریں گی۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

پوسٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے منصوبہ بندی اس طرح کی ہے کہ حمل کے دوران ان کے شوٹ کے شیڈول پر کوئی اثر نہ پڑے۔

پوسٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ عالیہ بھٹ جولائی کے آخر سے قبل اپنی فلموں ’ہارٹ آف سٹون‘ اور ’راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹ مکمل کرکے واپس آجائیں گی۔

اس پوسٹ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ’کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہم اب بھی ایک پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں، کچھ بھی موخر نہیں ہوا ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں عورت ہوں، کوئی پارسل نہیں، کسی کو مجھے لینے آنے کی ضرورت نہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے آرام کی کوئی ضروت نہیں لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سب کے پاس ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ ہے‘۔

پوسٹ کے اختتام پر عالیہ بھٹ نے لکھا ’یہ 2022 ہے، کیا ہم اس دقیانوسی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟ معذرت، میری شوٹ کا وقت ہورہا ہے‘، اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنی تمام صروفیات معمول کے مطابق جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024