• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان تنہائی کا شکار نہیں، خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے، حنا ربانی کھر

شائع June 28, 2022
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے—فوٹو: اے پی پی
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے—فوٹو: اے پی پی

وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے اپوزیشن کے اس تاثر کو رد کردیا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے اور کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے جہاں تمام سفارتی مشنز تمام فرنٹس پر کام کر رہےہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران تقریر میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اپنے حجم سے زیادہ کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’برکس‘ میں شامل ایک رکن نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکا، دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کئی اداروں میں برسوں بعد پاکستانی سفارت کار، پاکستانی قیادت اور پاکستانی سیاست دانوں نے مؤثر پالیسی کے لیے کردار ادا کیا’۔

برکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چین پاکستان کا مؤثرترین اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ برکس 5 ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے، جو دنیا کے 5 بڑے ترقی پذیر ممالک کا اتحاد ہے، جن کے پاس دنیا کی آبادی کا 41 فیصد، بین الاقوامی جی ڈی پی کا 24 فیصد اور دنیا بھر کی تجارت کا 16 فیصد ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ چین برکس کا حصہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ تمام رکن ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص غیردوست ملک پاکستان کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر ہم چین کی نیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برکس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے لیکن ہارٹ آف ایشیا جیسے دنیا کے دیگر کئی فورمز میں ہمارا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو پاک۔چین تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک اس کیس کا تعلق ہے تو پاکستان ہر سطح پر کام کر رہا ہے اور ہر حکومت میں ملک اپنی پالیسی میں اس کیس کے حق میں لڑ رہا ہے لیکن ہر ملک کے اپنے قوانین، قواعد اور ریگیولیشنز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کو قونصل رسائی ہے اور ان کی ضروریات بھی پوری کی جارہی ہیں۔

بھارت میں زیر حراست کشمیری رہنما یٰسین ملک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آواز اٹھا رہا ہے اور مؤثر سفارت کاری کے ساتھ اس پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت سیکولر ریاست نہیں، یہ روگ ریاست بن چکا ہے اور یہ وہ قوم بن چکی ہے جو نہرو اور مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

وزیرمملکت برائے خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کو خود فون کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ اب او آئی سی بنا کسی خوف کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب انہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں جہاں بھی مسلمانوں کے خلاف ظلم ہوتا ہوا نظر آئے تو مسلسل آواز اٹھا رہی ہے۔

حنا ربانی کھر نے بتایا کہ محکمہ خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ‘اپنے فرائض سے بڑھ کر’ کام کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024