• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرمی چیف کیلئے 'کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس' کا اعزاز

شائع June 26, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی — فوٹو: بشکریہ ایس پی اے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جدہ میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اعادہ

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اس کے منفرد اور نمایاں مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی، مواصلات اور معلومات کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں مسلم امہ کے اتحاد کے داعی اور اس بڑی ذمہ داری کے اہم کردار کے طور پر پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری میں دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوستی اور مشترکہ تعاون کے بندھن کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے اور پاک-سعودیہ عرب تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کاوشوں پر ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ سے نوازا۔

ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا جن کے ساتھ بہت سے اہم معاملات پر ان کی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص عسکری شعبوں میں تعاون اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دورہ مشرق وسطیٰ

ایس پی اے نے مزید رپورٹ کیا کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی فوج کے سپہ سالار کو 'کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس' سے نوازا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف کو یہ اعزاز تعلقات کو مستحکم و مضبوط کرنے، دوستی، مشترکہ تعاون اور پاکستان ۔ سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سعودی شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرنے پر شاہ عبدالعزیز میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

وزیر اعظم نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ شاندار دفاعی تعاون سمیت کثیر الجہتی باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024