• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عاطف اسلم کی نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی، مداح خوش

شائع June 26, 2022
بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر اس گانے اور عاطف اسلم کی واپسی کو بھرپور انداز میں سراہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر اس گانے اور عاطف اسلم کی واپسی کو بھرپور انداز میں سراہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی 3 سال بعد ایک بار پھر اپنے نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے جس پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’لوَر‘ کے لیے گایا گیا گانا ’رنگریزہ‘ گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کے ساتھ ہی پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ٹرینڈ کرنے لگا، خاص طور پر بھارتی شائقین سپر اسٹار کی واپسی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

عاطف اسلم کا یہ نیا گانا ریلیز کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

پاکستانی گلوکار کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر اس گانے اور عاطف اسلم کی واپسی کو بھرپور انداز میں سراہا، اس گانے کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کررہا ہے۔

ان کی واپسی پر بھارتی مداح خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کھلے دل سے استقبال کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ سمجھا جارہا تھا کہ ان کا کیریئر یہاں ختم ہوگیا لیکن آج بھی یہاں عاطف اسلم کے نام کا ہی سکہ چلتا ہے، خوش آمدید عاطف اسلم‘۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے عاطف اسلم کے ایک مداح نے نشاندہی کی کہ عاطف اسلم کا یہ گانا اس وقت ٹوئٹر پر 3 ملکوں میں ٹریند کر رہا ہے۔

بعض صارفین نے عاطف اسلم کے اس نئے گانے کی تعریف کرتے ہوئے اس گانے کو عاطف اسلم کی سخت محنت اور ان کے مداحوں کے 3 سال کے صبر کا نتیجہ قرار دے دیا۔

دریں اثنا پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی عاطف اسلم کی نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور گانے کو بھی بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث 2016 میں بھارتی پروڈیوسرز نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024