• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کا ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

شائع June 25, 2022
ملزم ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر خاتون کو بلیک میل کررہا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ملزم ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر خاتون کو بلیک میل کررہا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

سندھ کے شہر مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے اپنی ساتھی اہلکار کا ریپ کر کے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کانسٹیبل یوسف بلال کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی صحافی کو بتایا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے اسے ایک ملزم کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں کام کرنے کے بہانے پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا۔

یہ بھی پڑھیں: بس کمپنی کے ڈرائیور نے خاتون میزبان کا ریپ کردیا

خاتون کے مطابق ملزم نے اسے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر دی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تو ملزم نے اسے ریپ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو بنائیں۔

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیے گئے اس ظلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر وہ اب انہیں بلیک میل کررہا تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں متعدد تھانوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی آفیسرز اور رائٹنگ ہیڈ کانسٹیبل بنایا جارہا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024