• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سندھ: تجارتی مراکز، کھانے کے مقامات کیلئے ہفتہ کے روز کاروباری اوقات میں نرمی

شائع June 25, 2022
محکمہ داخلہ سندھ نے ہفتے کے روز وقت کی پابندی کے بغیر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
محکمہ داخلہ سندھ نے ہفتے کے روز وقت کی پابندی کے بغیر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

وفاقی حکومت کے توانائی بچانے کے منصوبے کے تحت کاروباری اوقات میں کمی کے ٹھیک ایک ہفتے بعد سندھ حکومت نے کھانے پینے کے مراکز کے لیے کاروباری اوقات میں توسیع کرتے ہوئے کچھ پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور ہفتہ کے روز اوقات کی پابندی کے بغیر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام ریسٹورنٹس، کافی/چائے کی دکانوں اور کیفے پورے ہفتے رات ساڑھے 11 بجے تک کام کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: اگر مارکیٹیں اوقات درست کرلیں تو 3500 میگاواٹ بجلی بچ سکتی ہے، خواجہ آصف

اعلامیے میں مزید گیا کہا کہ تمام کاروبار کے لیے ہفتہ کے دن کاروبار بند کرنے کے لیے کوئی مخصوص اوقات نہیں ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے صوبائی حکومت نے ملک میں توانائی کی کمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے دکانوں، بازاروں، مالز، شادی ہالوں، بینکوئٹس اور کھانے پینے کی اشیا سمیت تمام تجارتی مراکز کے آپریشن پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

یہ پابندیاں کم از کم ایک ماہ کے لیے لگائی گئی تھیں، سندھ نے کاروبار کی تین اقسام میں کمرشل آپریشنز کے لیے الگ الگ اوقات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں، بازاروں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات 9 بجے تک کاروبار بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

تاہم میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، ہسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں اس حکمنامے سے مستثنیٰ تھیں۔

دوسری قسم میں شادی ہال، بینکوئٹس اور شادی سے متعلق تقریبات کی میزبانی کرنے والے مقامات شامل تھے، اس طرح کے تمام مقامات کو رات ساڑھے 10 بجے تک بند کیا جانا تھا، ہوٹل، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کیفے سمیت تیسری قسم کے کاروبار کی بندش کے اوقات رات 11 بجے مقرر کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024