• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خیبرپختونخوا میں کم از کم اجرت 26 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان

شائع June 25, 2022
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مفت تعلیم کیلئے  ایک ایجوکیشن کارڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے—تصویر: اسکرین گریب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مفت تعلیم کیلئے ایک ایجوکیشن کارڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے—تصویر: اسکرین گریب

دیگر صوبوں کے لیے بلند معیار مقرر کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا نے کم از کم اجرت 21 ہزار روپے سے بڑھا کر 26 ہزار روپے کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بجٹ کی منظوری کے لیے منعقدہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کم از کم اجرت کی حد کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں یکم جون سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر

خیال رہے کہ دیگر صوبوں میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہے اور وفاقی حکومت نے بھی کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی تھی۔

کم سے کم تنخواہ کا اطلاق آجر، مقام اور کام کی نوعیت سے قطع نظر ہر شہری پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے بجٹ میں 200 ارب روپے صحت اور انصاف فوڈ کارڈز اور دیگر سماجی اقدامات کی صورت میں براہ راست عوام پر خرچ کرنے لیے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے ایک فوڈ پروگرام بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس میں گندم پر 3 کھرب 22 ارب روپے کی سبسڈی شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 612 ارب روپے کا بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 191 ارب، کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر

اس کے علاوہ ایک ایجوکیشن کارڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے جس کے تحت 5 سے 16 سال کے طالبعلموں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی اور بورڈ امتحانات کی فیس بھی ختم کردی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کے لیے 37 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور 63 ہزار ملازمین کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید برآں بالاکوٹ میں 85 ارب روپے مالیت کا ایک پن بجلی کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024