• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خابی لامے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئے

شائع June 24, 2022
نوجوان کامیڈین مغربی افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے—خابے لامے/انسٹاگرام
نوجوان کامیڈین مغربی افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے—خابے لامے/انسٹاگرام

سوشل میڈیا اسٹار خابی لامے اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں بولے بغیر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسا کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئے۔

14 کروڑ 29 لاکھ فالوورز کے ساتھ خابی لامے نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو کو پیچھے چھوڑ کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے ہیں۔

22 سال کے نوجوان کامیڈین مغربی افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اب اٹلی میں رہتے ہیں، وہ اپنی ویڈیوز میں روزمرہ زندگی کے بے معنیٰ ٹوٹکوں پر بغیر کچھ بولے مضحکہ خیز ردعمل دیتے ہیں، ان کی ہر پوسٹ پر انہیں لاکھوں ویوز اور لائکس ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

گزشتہ چند ہفتوں میں خابی لامے کے مداحوں نے انہیں ٹک ٹاک پر چارلی ڈی امیلیو سے آگے بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی تھی۔

انسٹاگرام پر چارلی ڈی امیلیو کے 4 کروڑ 88 لاکھ فالورز کے مقابلے میں خابی لامے کے 7 کروڑ 83 لاکھ فالوورز ہیں۔

2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی روز میں اٹلی میں فیکٹری ورکر کے طور پر اپنی ملازمت کھونے کے بعد خابی لامے نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔

یہ دن انہوں نے اٹلی کے شہر چیواسو میں اپنے والدین کے گھر رہ کر نوکریوں کی تلاش میں گزارے، ایک دن انہوں نے اپنے موبائل پر ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کی اور خابی لامے کے نام سے اکاؤنٹ بناکر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کی اس سب سے مقبول صارف سے واقف ہیں؟

شروع میں انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کی طرح اپنی ڈانس کرتے ہوئے، ویڈیو گیمز دیکھتے ہوئے یا مزاحیہ حرکتیں کرنے کی ویڈیوز بنائیں۔

2021 کے اوائل میں انہوں نے اپنی ویڈیوز میں کچھ بولے بغیر محض کندھے اچکا کر یا طنزیہ انداز میں لائف ہیک ویڈیوز کا مذاق اڑانا شروع کیا جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہونے لگیں۔

خابی لامے کے اس منفرد انداز نے پوری دنیا کے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جو انہیں باقاعدگی سے پیچیدہ طریقوں سے سادہ کام انجام دینے والے لوگوں کی ویڈیوز بھیجتے ہیں اور خابی لامے ان پر اپنی ویڈیوز میں مزاحیہ ردعمل دیتے ہیں۔

ان کی خاموش لیکن دلچسپ تاثرات سے بھرپور ردعمل والی ویڈیوز نے انہیں سوشل میڈیا پر سب سے مقبول ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024