• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

’واواکارز‘ کا پاکستان میں سروس بند کرنے کا اعلان

شائع June 24, 2022
پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے—فائل فوٹو : رائٹرز
پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے—فائل فوٹو : رائٹرز

استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے آن لائن پلیٹ فارم ’واوا کارز‘ نے پاکستان میں اپنی سروس کو مستقل طور پر بند کرنے کااعلان کردیا۔

اپنی ویب سائٹ پر آویزاں ایک پیغام میں ترکی کے آن لائن تجارتی پلیٹ فارم واوا کارز کی جانب سے کہا گیا کہ ’آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں اپنی سروس مستقل طور پر بند کر دی ہے‘۔

واواکارز کی یہ بندش حالیہ ہفتوں میں عملے کی برطرفی اور سروس کی معطلی سمیت کئی نمایاں ای کامرس پلیئرز کی جانب سے مکمل بندش کے اعلان کے بعد عمل میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی واؤچرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا میگا اسکینڈل بے نقاب

ڈچ سے تعلق رکھنے والے توانائی کے بڑے ادارے ’وٹول‘ کے تعاون سے واواکارز نے چند برس قبل مقامی سطح پر سروس فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا، اکتوبر 2021 میں واواکارز نے سیریز بی راؤنڈ میں 5 کروڑ ڈالر تک اکٹھا کیا۔

واوا کارز نے 2019 کے آغاز میں منعقدہ سِیڈ راؤنڈ میں بھی رقم اکٹھی کی تھی جس کا تخمینہ نامعلوم ہے۔

8 ماہ قبل ’سیریز بی راؤنڈ‘ کے وقت واواکارز نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کی خریدوفروخت کی ہے اور ترکی اور پاکستان میں ملازمین کی ٹیم میں 300 افراد کا اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آٹو اسمبلرز گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرنے کو تیار

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر 30 فیصد کے مجموعی تجارتی حجم کے ساتھ ترقی کررہی ہے، یہ ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ای کامرس انڈیکیٹر ہے جو کسی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کی جانے والی پروڈکٹس کی قدر کی پیمائش کرتا ہے۔

ڈان کی جانب سے واوا کارز کے ترجمان سے پاکستان میں آپریشنز کو ختم کرنے کی وجہ اور اس فیصلے کے سبب ملازمتوں کے نقصانات کے بارے میں سوال کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس بارے میں بھی کوئی وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی کہ کمپنی ترکی میں اپنا کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں۔

پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے، اسٹارٹ اپس میں دل کھول کر سرمایہ کاری کرنے والے عالمی سرمایہ کار اب اعلیٰ درجے کی نمو کے بجائے فوری بریک ایون (لاگت اور منافع کا یکساں تناسب) کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024