• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خان صاحب، غلط فہمی دور کیجیے کیونکہ خلا تو سب کا پورا ہوجاتا ہے!

شائع June 24, 2022

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ شخصیات ہی ایم رہی ہیں۔ نظریہ اور سیاسی پروگرام شخصیات کے ساتھ ساتھ سفر کرتا رہا ہے۔ خود قائدِاعظم کی شخصیت حالات، واقعات اور زمینی حقائق پر بہت بھاری بھر کم رہی۔

اگر ہم نظریے پر یقین رکھتے تو محترمہ فاطمہ جناح نہ غدار کے لقب سے نوازی جاتیں اور نہ بنیادی جمہوریتوں کے خالق فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے ہاتھوں جھرلو کے نتیجے میں انتخاب ہارتیں۔

ایوب خان کے مقابل شیخ مجیب ایک جبر مسلسل کا شکار رہنے والے معاشرے کی علامت بن گئے اور ذوالفقار علی بھٹو سیاسی نعروں کے ذریعے خوف کی علامت بنتے رہے۔ کیا شیخ مجیب اور بھٹو کے درمیان شخصی رسہ کشی اور حصولِ اقتدار کی جنگ کے علاوہ بھی کچھ تھا تو ابھی تک ہر دو طرف کے عوام اس انتظار میں ہیں۔

بے نظیر بھٹو ضیاالحق کے خلاف نفرت اور جبر کی چکی میں پسی ہوئی ایک نمائندہ شخصیت تھیں مگر نواز شریف کو تصادم کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ وہ لڑائی جو خود نہیں لڑنا چاہتے تھے مگر انہوں نے حالات کو سازگار بنا کر سیاست کے شفاف حوض کو گندا کردیا۔

ہر دو نے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی اور تمام داؤ پیچ خواہ اندرونِ ملک ہوں یا غیر ملکی دوستوں کے ہاتھوں میں سجے ہوں خوب کھیلے۔ خاطر خواہ مثبت نتائج دونوں حاصل نہ کرسکے اور تھک ہار کر از خود اور دوستوں کے اصرار پر دوبارہ معاملات طے کیے۔

مزید پڑھیے: کیا تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے؟

ایسے میں جب میدان میں گرما گرمی نہ ہو تو ڈھول پیٹ کر تماشائیوں کو اکٹھا کرنا کبڈی کے کھیل کا خاصہ ہوا کرتا ہے، مگر اب ڈھول کے متبادل موجود ہیں۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا اسی کا کردار ادا کرتے ہیں اور ڈھولچی کو علم ہی نہیں ہوتا کہ میدان کس کے لیے سج رہا ہے۔

نواز شریف اور بےنظیر بھٹو نے بھی ماجٰ کے اختلافات کے باوجود معمالات طے کیے
نواز شریف اور بےنظیر بھٹو نے بھی ماجٰ کے اختلافات کے باوجود معمالات طے کیے

2002ء میں پہلی ڈرم بیٹ سنی گئی۔ تقاضہ تھا کہ مجھے وزیرِ اعظم بنا دیا جائے۔ کئی بار ملاقاتیں کیں اور چند نشستوں پر معاملہ طے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا مگر پھر بھی بقول چوہدری شجاعت حسین کے سحر بزم کے ذریعے ایک ہی شہری نشست مل سکی۔

یہی حال عمران خان کے ساتھ طاہر القادری کا تھا۔ دونوں نے قومی اسمبلی کے ایوان سے کچھ نہ سیکھنے کا ارادہ کر رکھا تھا جو انہوں نے پورا کیا۔ حالات ایک جیسے تو کبھی نہیں رہتے دن سے رات اور رات سے دن نکلتا ہے۔ وقت کا دھارا چلتا رہا۔ زمانہ معاہدے کے مطابق تبدیل ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 2013ء میں تیسری، چوتھی پوزیشن پر بھی پوری طرح نہ آسکی۔ جہانگیر ترین کے بقول جائزہ لیا گیا تو آنکھیں کُھل گئیں مگر اب تصادم کی تربیت تو عمران خان کی ہورہی تھی گویا لاہور کے کھلاڑی لاہور میں ہی براجمان ہوکر لڑائی کے لیے ڈھول کی تھاپ پر تیاری کررہے تھے۔

مرحوم قاضی حسین احمد نے پاکستان اسلامک فرنٹ بنا کر جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی وہ تو حاصل نہ ہوا مگر ان تمام افراد میں کسک باقی تھی۔ یہاں نظریہ اور وقت بھی تھا، ضرورت بھی تھی گویا ڈھول کی تھاپ اور میدان کی گرمی نے دھول اڑانے میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ سب سیاسی، غیر سیاسی، تربیت یافتہ، غیر تربیت یافتہ، بااثر، بار موج، مالدار سبھی اس بات کو جان کر صف آرا ہونا شروع ہوئے کہ عمران خان ہی اب ایک آخری امید باقی ہے۔

مزید پڑھیے: وہ عوامل جو عمران خان حکومت کے خاتمے کی وجہ بنے؟

شرمیلا عمران خان حالات کے ہاتھوں اپنی خواہشوں اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے آخری سہارا، چراغ سحری، بجھتے دیے کی آخری لو کا کام کرگیا۔

ایک وقت آیا کہ شرمیلا عمران خان ہی ہر کسی کے لیے امید کی کرن بن گیا— تصویر: اے ایف پی
ایک وقت آیا کہ شرمیلا عمران خان ہی ہر کسی کے لیے امید کی کرن بن گیا— تصویر: اے ایف پی

سیاسی محبت یا نفرت ایک دن میں پیدا نہیں ہوتی۔ نئے زمانے کے دھولچیوں نے شام صبح گیت گانے شروع کیے اور صورتحال یہ پیدا کردی تھی کہ ہر طرف ایک ہی تصویر باقی نظر آتی تھی۔ امیدوار، روایتی سیاستدان، سرمایہ دار تو متحرک ہوئے ہی تھے مگر عدلیہ کا سیاسی کردار بھی نمایاں ہونا شروع ہوا۔ رف پیج آؤٹ پیپر میں تبدیل کردیا گیا۔ ہر نقش و نگار نہایت حسین اور خوشگوار رنگوں سے مزین تھا۔ وسائل کی کوئی کمی نہ تھی، بولی یکطرفہ بولی جارہی تھی اور کوئی وجہ نہ تھی کہ بولی کامیاب نہ ہوتی مگر خدا کا کرنا کچھ اور تھا پھر مذاکرات ہوئے۔ ہر تین طرف ہوئے کہیں ڈوری ٹوٹی تو دوسری طرف بندھ گئی۔

موت اور ریشم کی ڈوری کی گرہ بہت مضبوط نہ رہ سکی۔ حالات سنبھل نہ رہے تھے، معیشت کی خرابی روز بروز بڑھ رہی تھی، قرضوں پر سود دینا محال ہوگیا تھا۔ بے روز گاری میں ہوشربا اضافہ ہورہا تھا۔ مہنگائی کا جن پہلے روز سے ہی بے قابو تھا جبکہ سفارتکاری ناکام ہورہی تھی۔

دوستوں نے منہ پھیرنا شروع کر دیے تھے، ملک دیوالیہ ہونے جار رہا تھا، معاشی خودمختاری کا سودا شروع ہوچکا تھا، دفاعی منصوبے بھی پورے ہوتے نظر نہیں آتے تھے اور پھر تھا کیا بدتمیزی، گالی، جیل، انتقام، نفرت، بے توقیری، بے عزتی، شدید بدانتظامی، بدحالی سیاسی اثر و رسوخ، غرض ایسا کیا تھا جو طوائف الملوکی کی طرف نہیں لے جارہا تھا۔ پھر مذاکرات کا بھی کوئی راستہ کھلا نہ رہنے دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: موجودہ سیاسی تصادم میں اصل نقصان کس کا ہے؟

ریاست اپنی زندگی کا سفر ہچکولے کھاتے پورا نہیں کرسکتی۔ سیلاب اور طوفان میں بھی راستہ نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ پھر عدم اعتماد کا راستہ ہی باقی بچا تھا۔ اب اپنی پارلیمانی شکست کے بجائے روس کے تیل کا بین بج رہا ہے۔ پارلیمانی طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ اپنے ازلی دشمن سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، اس کی تعریف کررہے ہیں تو ایوان میں عوامی نمائندوں سے بات کرنا ہی ہوگی۔ ہر، ہر قدم پر، ہر، ہر کام کے لیے بشمول ملک کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور جمہوریت کے لیے۔

اگر ایسا ممکن نہیں اور استعفیٰ دیا ہے تو سبھی اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی دیں۔ تنخواہیں، مراعات، سہولیات کیوں لے رہے ہیں؟ پھر پنجاب اور سندھ میں الیکشن بھی لڑرہے ہیں، تو کیا الگ اسمبلی بنائیں گے؟

ریاست اپنی زندگی کا سفر ہچکولے کھاتے پورا نہیں کرسکتی
ریاست اپنی زندگی کا سفر ہچکولے کھاتے پورا نہیں کرسکتی

ذرا سوچیں! آپ کے بارے میں تاریخ کیا کہے گی؟ خلا تو پورا ہوجائے گا لیکن کیا آپ کی جماعت بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی؟ امیدوار انتخاب جیتنے کے لیے الیکشن لڑتا ہے ہارنے کے لیے نہیں۔

خان صاحب، اپنے غصے کو قابو کریں اور صلح جو کا کردار ادا کریں۔ پارلیمانی جمہوریت کے آداب کا لحاظ رکھیں، اپنی ذات اور کرکٹ گراؤنڈ سے باہر آئیں۔ کبڈی میدان کے اندر کھیلی جاتی ہے باہر ڈھول بجتا ہے اور کبھی بھی ڈھول اور ڈھولچی تبدیل ہوسکتا ہے۔

آپ پاپولر ہیں مگر خدائی صرف خدا کے لیے ہے۔ ناگزیر لوگوں سے تاریخ بھری پڑی ہے اور بھول بھلیوں میں گم ہونا آسان اور راستہ نکالنا مشکل کام ہے۔ اپنے 4 سال کا حساب تو آپ کو دینا ہوگا اور اب احتساب کے لیے اسمبلی میں واپس آکر کردار ادا کریں بصورت دیگر تاریخ کے اوراق انتظار کریں گے۔

عظیم چوہدری

عظیم چوہدری سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ہیں۔ آپ کا ای میل ایڈریس ہے [email protected] اور آپ ٹوئٹر پر یہاں MAzeemChaudhary@ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (19) بند ہیں

علی Jun 24, 2022 06:02pm
کیا ڈاکو چور اور تھانیدار دونوں مل کے تھانے کا انتظام چلا سکتے ؟ پاکستانیوں کی زندگیوں میں پہلی بار کوئی طاقتوروں سے حساب مانگ رہا ۔۔اور آپ فرما رہے کہ ملک فروشوں کے ساتھ بیٹھ کے معاملات طے کیے جائیں ؟ آپ جیسے مشورے دینے والوں نے خمینی کو بھی ایسے کئی مشورے دیئے تھے کہ شاہ کے ساتھ مزاکرات کر لو ۔۔یہی مشورے ملا عمر کو بھی دیئے گئے تھے کہ امریکی پٹھوو ں کے ساتھ مل بیٹھ کے حل نکالو تو نتیجہ کیا نکلا؟ نظام بدلے گئے۔۔طاقتور مُلک بدر ہوۓ ۔۔
Rizwan Ali Jun 24, 2022 07:21pm
Excellent
Sohail Jun 24, 2022 08:43pm
Jnab imran agar Russia sy oil ly leta tu economical problem solve ho jana tha then imran ka sehat card ny imran ko 2 third ly dainy thi bs yehii dar tha sub ko ke ab politicians ko black mail ker ke faisly kesy kerwain gy
ARA Jun 25, 2022 05:05am
Very well put!!!
Awan Jun 25, 2022 02:18pm
He is already gone. But you still keep criticizing to protect current imported government.
Kashif Ikram Jun 25, 2022 11:51pm
We have been doing exactly what you are suggesting but it never worked because we have always let politician go free. Not this time. Everyone will pay their dues even the common people for chanting slogans in political rallies. Stop writing these stupid articles and think for the next generation since your generation has already failed the country.
Sak Jun 26, 2022 01:34am
Bhutto filled Mujeeb’s gap. Nawaz filled Bhutto gap. Zardari filled Benazir gap… nation paid price for filling those gaps. Mujeeb had 160 seats against Bhutto’s 80 seats still he was forced to go with half of Pakistan… these are type of prices nation pays to fill gaps.
عدنان مظہر خان Jun 26, 2022 11:17am
عمران خان تاریخ کی کا رُخ پلٹنے نکلا ہے، عمران حق پر ہے، اسکا ساتھ دیں۔ عمران اپنی قوم کو فوج کے مقابل نہیں کھڑا کرنا چاہتا، وہ تصادم سے بچانا چاہتا ہے تاکہ فوج کی بچی کچی عزت کا بھرم رہ جائے۔ اب بھی یہ قوم نہ سمجھے تو کیا کریں، یہ ہماری بدنصیبی ہوگی۔
Faisal Ansari Jun 26, 2022 04:06pm
Excellent Sir, it's the reality written on the wall.
Polaris Jun 26, 2022 11:12pm
We should and must not forget that ultimately we all will be questioned about our deeds. We all know who is who but greed overcomes the fear of the ultimate.
a Jun 27, 2022 01:17am
IK was a facilitator of thieves in his government, next few months will prove this. Will you care to take back your words then? Moreover, IK is not a holy cow. Technically he never qualified for an MPA/MNA post and to make him qualify NS and JT (to balance the sheet) were ousted. Either you can't see the big picture or don't want to. NS might be a thief but that is not proven in court. He was kicked out on a technicality. Take him out on corruption and make a legit case, else stop presenting fiction. IK will be banned for life if constitution is truly followed.
a Jun 27, 2022 01:19am
IK kept on criticizing non-stop and built up a narrative mostly based on lies with no concrete proof on file. 35 punctures, billion dollars stashed outside and billion tree tsunamis are a few that come to mind. When the most lying party can continue their narrative that boggled the minds of laymen, why can't a person write the truth here? Wish this article was translated and published in English as well for all to see.
Ahmad Jun 27, 2022 09:23am
Buying russian oil was a gimmick. We purchase oil from gulf at discounted rates along with delayed payments. Will russia allow that ? Why can't we purchase from Iran which will be much mucb cheaper ?
Pervez Mahmood Jun 27, 2022 01:31pm
بلکلصحیح تجزیہ کیا ھے ۔ اللہ تعالیٰ عمران خان اور اسکے ھمنواوں کو سوچنے سمجھنے کی توفیق دے ۔
Mumtaz Ahmed Shah Jun 27, 2022 10:02pm
It appears that you are bios to Imran khan and over sighted his good deeds.( Texas)
Sam Jun 28, 2022 01:09am
Imran Khan is neither sharmila nor innocent, he is everything on the contrary.
Imran Khan Jun 28, 2022 04:33am
very good analysis
Polaris Jun 28, 2022 06:20am
جی ہاں خلا تو سب کا پورا تو ہوجاتاہے مگر پوری طرح پورا نہیں ہوتا ہے!
Ilyas Kashmiri Jun 28, 2022 07:00am
please don t defend corrupt Chaudry sahib..

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024