• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کے-الیکٹرک کی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

شائع June 23, 2022
کے الیکٹرک نے مئی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
کے الیکٹرک نے مئی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

کے-الیکٹرک (کے ای) نےکراچی کے صارفین کے لیے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 11روپے 34 پیسے اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست ارسال کر دی-

کے-الیکٹرک کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر نیپرا میں 4 جولائی کو سماعت ہوگی۔

نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک نے مئی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافے کی درخواست کر لی ہے-

کے-الیکٹرک کی درخواست کی من و عن منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر 22 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا-

مزید پڑھیں: کراچی کو 2050 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت، کے الیکٹرک میں معاہدے کا امکان

نیپرا سماعت کے دوران کے-الیکٹرک کی جانب سے جمع کرائی گئی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے جواز کا جائزہ لے گا اور سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا-

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.83 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو صارفین سے مارچ میں استعمال کی گئی بجلی کی مد میں وصول کرنے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے کے-الیکٹرک کو جون کی بلنگ میں صارفین سے 7 ارب 86 کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل کرنے میں مدد ملنی ہے، نیپرا نے کہا تھا کہ ایف سی اے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ: نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کے-الیکٹرک نے 8 ارب 60 کروڑ روپے کے ریونیو اثر کے ساتھ 5.275 روپے فی یونٹ ایف سی اے کا مطالبہ کیا تھا لیکن نیپرا نے کہا تھا کہ وہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی خریداری کے لیے اپنی توانائی کی لاگت 9.39 روپے فی یونٹ کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ حقیقت میں 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کے خالص اثر کے ساتھ منظور شدہ نرخوں کے تحت 9.1 روپے فی یونٹ پر ہے۔

کے-الیکٹرک نے پہلے صارفین سے7 ارب 95 کروڑ روپے حاصل کرنے کے لیے مارچ کے لیے ایف سی اے میں 4.89 روپے فی یونٹ اضافہ طلب کیا تھا لیکن بعد میں 8 ارب 60 کروڑ روپے کے محصولات کے اثرات کے ساتھ اس کی ڈیمانڈ کو 5.27 روپے فی یونٹ کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024