• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کویت میں اسمبلیاں تحلیل، ولی عہد نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

شائع June 23, 2022
ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا— فوٹو: رائٹرز
ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا— فوٹو: رائٹرز

کویت: کویت کے ولی عہد نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا اور حکومت اور منتخب اسمبلی کے درمیان تعطل کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں حکومت اور منتخب اسمبلی کے درمیان اختلافات مالیاتی اصلاحات میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کویت کی حکومت مستعفی، ملک میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا

ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ آنے والے مہینوں میں انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے آئینی اختیار کے حامل کویت کے حکمران امیر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مشعل، ان کے سوتیلے بھائی اور نامزد وارث، ان کی طرف سے بات کریں گے۔

شیخ مشعل کو گزشتہ سال کے اواخر میں امیر کی زیادہ تر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ اختلافات اور ذاتی مفادات ملکی سیاسی منظر نامے پر اثرانداز ہوتے ہوئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے تناؤ: کویت کی کابینہ نے استعفیٰ پیش کردیا

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب اختلاف کے متعدد قانون ساز پارلیمنٹ کے احاطے میں کھلے عام دھرنا دے رہے ہیں تاکہ شیخ مشعل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ نگراں وزیر اعظم کی جگہ نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں، حکومت نے دو ماہ قبل وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم تعاون کی تحریک سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024