سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، یاسر شاہ کی واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلے جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار
اسکواڈ میں سب سے اہم بات یاسر شاہ کی دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی ہے جو انجری کے سبب ایک عرصے سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔
لیگ اسپنر کو آسٹریلیا کے خلاف میچز میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا لیکن اس انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ سلمان علی کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
چیف سلیکٹرز نے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بلے بازوں، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرز اور چار فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بطور کپتان شاندار روایات چھوڑ کر جانے کے خواہش مند
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، سعود شکیل، شان مسعود، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، فہیم اشرف، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ رہنے والے زاہد محمود اور ساجد خان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کی 196 رنز کی تاریخ ساز اننگز، ‘تمام طرز کے دنیا کے بہترین بلے باز’
سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا۔