• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب، پی ٹی اے نے بعض غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کھول دیے

شائع June 22, 2022
پی ٹی اے سے غیرمنظور شدہ فونز کو ملک میں سم کارڈ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پی ٹی اے سے غیرمنظور شدہ فونز کو ملک میں سم کارڈ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے غیر منظور شدہ سیل فون رکھنے والے بہت سے افراد نے اپنے ہینڈ سیٹس پر مقامی سیلولر نیٹ ورکس بحال دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دوسروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بلاک شدہ فونز میں سم ڈال کر چلانا شروع کردیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی آمد کے 60 روز کے اندر اگر مطلوبہ ڈیوٹی/ٹیکس جمع نہ کرایا جائے تو پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ فونز کو ملک میں سم کارڈ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران 2 ہزار سے زائد موبائل چوری

البتہ ایسے فونز کو وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک کر کے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

جہاں ایک طرف چند لوگ اسے تکنیکی خرابی سمجھ رہے ہیں، وہیں یہ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں کہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مہنگے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس ختم کر دیا ہے اور پی ٹی اے کو ان ڈیوائسز کو ان بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم صارفین کی خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی کیونکہ پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ کچھ تعداد میں پی ٹی اے سے غیرمنظور شدہ سیل فونز کو بحال کرنا ایک باقاعدہ مشق تھی جس کا مقصد لوگوں کو سروسز کا استعمال جاری رکھنے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے چوری شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے خود کار نظام متعارف کرادیا

پی ٹی اے کے ترجمان خرم علی مہران نے ڈان کو بتایا کہ یہ اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو اپنے فون رجسٹر اور ٹیکس ادا کرنے کے سلسلے میں ترغیب دینے کے حوالے سے قائل کرنے کی مشق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ غیررجسٹرڈ فونز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ 60 روز کے اندر کسی بھی وقت خود بخود بلاک ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024