• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

6.1 شدت کے زلزلے نے پاکستان، افغانستان کو لرزا کر رکھ دیا

شائع June 22, 2022
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا —اسکرین گریب یو ایس جی ایس میپ
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا —اسکرین گریب یو ایس جی ایس میپ

بدھ کی رات گئے آنے والے طاقتور زلزلے نے افغانستان اور پاکستان کے گنجان آباد علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا۔

زلزلے سے جہاں افغانستان میں شدید تباہی ہوئیں وہیں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے بیان کے مطابق پاکستان کے ضلع لکی مروت میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے زورد جھٹکے پاکستان کے شہروں پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوہاٹ، مہمند، سوات، بونیر اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات پر پناہ لی، تاہم فوری طور پر کسی نقصان یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت تک تقریباً 500 کلومیٹر کے علاقے میں 11 کروڑ 90 لاکھ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیمپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے بتایا کہ زلزلہ رات 1 بجکر 54 منٹ پر افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں آیا جس کی گہرائی 50۔8 کلومیٹر تھی۔

ٹوئٹر صارف اور وی ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر شائع ایک عینی شاہد کے بیان کے مطابق زلزلہ افغان دارالحکومت کابل کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کیا گیا۔

کابل سے ای ایم سی پر پوسٹ کرنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹے ’طاقتور اور طویل تھے‘۔

افغانستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ 6.1 شدت کے زلزلے سے ملک کے مشرقی حصے میں 950 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

قبل ازیں 17 جون کو آنے والے زلزلے کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کراچی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.2 تھی جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں 4 مرتبہ زلزلے آئے جن کی جھٹکے پاکستان تک محسوس کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024