• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز پال ہیگس جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

شائع June 21, 2022
کینیڈین فلم ساز پال ہیگس نے ان الزامات کی تردید کی ہے—فائل فوٹو/رائٹرز
کینیڈین فلم ساز پال ہیگس نے ان الزامات کی تردید کی ہے—فائل فوٹو/رائٹرز

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر پال ہیگس کو اٹلی میں جنسی زیادتی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

کینیڈین اسکرین رائٹر کے اطالوی وکیل مشیل لافورجیا نے بتایا کہ پال ہیگس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پال ہیگس کو اتوار کو برنڈیسی پراسیکیوٹرز کی جانب سے جاری کیے گئے ہنگامی احکامات کے تحت حراست میں لیا گیا اور وہ اب اٹلی کے شہر اوستونی میں گھر میں نظر بند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جمعرات تک ان سے ایک جج پوچھ گچھ کریں گے جنہیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کی گرفتاری کی توثیق کی جائے یا نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد فلم ساز جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے، سابق بولی وڈ اداکارہ

اٹلی کے شہر برنڈیسی میں سرکاری وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ پال ہیگس پر اوستونی میں 2 روز تک ایک خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پال ہیگس کی ذاتی وکیل پریا چوہدری نے ایک بیان میں کہا ’اطالوی قانون کے تحت میں شواہد پر بات نہیں کر سکتی، مجھے یقین ہے کہ پال ہیگس کے خلاف تمام الزامات مسترد ہوجائیں گے‘۔

دونوں وکلا نے بتایا کہ پال ہیگس نے بے قصور ہونے اور حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

استغاثہ نے بیان میں کہا کہ ’ایک نوجوان غیر ملکی خاتون کو جنسی تعلقات کے بعد طبی امداد لینے پر مجبور کیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: اداکارہ پائل گھوش کا فلم ساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام

استغاثہ نے پال ہیگس کا نام لیے بغیر کہا کہ اتوار کو مبینہ جنسی حملے کے بعد ’مشتبہ شخص‘ متاثرہ خاتون کے ساتھ برنڈیسی ہوائی اڈے پر گیا جہاں وہ متاثرہ خاتون کو اس کی غیر معمولی جسمانی اور نفسیاتی کیفیت کے باوجود چھوڑ گیا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے 10 روز میں متاثرہ خاتون سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور مستقبل میں ممکنہ مقدمے کے لیے شواہد مرتب کیے جائیں گے۔

69 سالہ پال ہیگس نے فلم ’ملین ڈالر بے بی‘ لکھی اور مشہور زمانہ کرائم ڈراما فلم ’کریش‘ لکھنے میں معاونت کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی جس کے لیے انہوں نے ’بیسٹ پکچر‘ اور ’بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے‘ کے 2 آسکر ایوارڈز بھی جیتے۔

2018 میں پال ہیگس نے 4 خواتین کی جانب سے لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کی تردید کی تھی، جن میں سے 2 نے ان پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی عدالت میں فلم ساز پر’نابالغ لڑکی‘ کے جنسی استحصال کا الزام عائد

پال ہیگس ’الورا فیسٹول‘ میں شرکت کے لیے اوستونی میں موجود تھے، جو کہ لاس اینجلس میں مقیم اطالوی صحافی سلویا بیزیو اور ہسپانوی آرٹ نقاد سول کوسٹلز ڈولٹن کی جانب سے شروع کی جانے والی ایک نئی فلمی تقریب ہے جو آج 21 جون سے 26 جون تک جاری رہے گی۔

الورا فیسٹول کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس خبر پر شدید افسوس اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیسٹیول کے ڈائریکٹرز نے فوری طور پر پال ہیگس کی اس تقریب میں عدم شرکت یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024