• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

فیس کے عوض اضافی فیچرز کی ٹیلی گرام سروس متعارف

شائع June 20, 2022
صارفین ماہانہ 1100 روپے تک فیس ادا کریں گے، رپورٹ—فوٹو: ٹیلی گرام
صارفین ماہانہ 1100 روپے تک فیس ادا کریں گے، رپورٹ—فوٹو: ٹیلی گرام

واٹس ایپ کے ٹکر کی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ نے لوگوں کی بڑھتی ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوئے فیس کے عوض ’ٹیلی گرام پریمیم‘ سروس متعارف کرادی۔

مذکورہ سروس کے تحت اب صارفین ماہانہ 5 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 11 روپے فیس ادا کریں گے۔

’ٹیلی گرام پریمیم‘ کو استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس کے عوض متعدد ایسے فیچرز استعمال کر سکیں گے جو مذکورہ ایپ کو مفت استعمال کرنے والے صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔

فیس کے عوض صارفین کو 2 کے بجائے 4 جی بی فائل کو بھیجنے کی اجازت ہوگی جب کہ ان کے میسیج بھیجنے اور وصول کرنے کی رفتار بھی دوسروں سے زیادہ ہوگی۔

اسی طرح پریمیم سروس استعمال کرنے والے صارفین 500 چینلز کے بجائے ایک ہزار چینلز میں شامل ہو سکیں گے اور وہ بیک وقت چیٹنگ کے لیے 20 فولڈر بنانے کے اہل بھی ہوں گے۔

فیس کے عوض سروس استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی اشتہار نظر نہیں آئے گا جب کہ انہیں ہیڈ فون نہ ہونے کی صورت میں وائس میسیجز کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام پیسوں کے عوض اضافی فیچرز متعارف کرانے کو تیار

اسی طرح پریمیم صارفین اینیمیٹڈ پروفائل پکچرز بھی استعمال کر سکیں گے جب کہ انہیں ری ایکشن کے لیے بہت زیادہ ایموجیز تک رسائی دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر ٹیلی گرام نے ایک ہی پریمیم سروس متعارف کرائی ہے، یعنی تمام صارفین صرف 5 ڈالر والی سروس استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹیلی گرام مستقبل میں مختلف پریمیم سروسز بھی متعارف کرائے گا، ممکنہ طور پر ایپ انتظامیہ 5 ڈالر سے زائد فیس والی سروس بھی متعارف کرائے گی۔

یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹیلی گرام کی دیکھا دیکھی دوسری ایپس بھی ممکنہ طور پر فیس کے عوض سروسز فراہم کریں گی۔

ٹیلی گرام اس وقت واٹس ایپ کے بعد دوسری سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسیجنگ ایپ ہے، جس کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک جا پہنچی ہے جب کہ واٹس ایپ کو 2 ارب لوگ استعمال کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024