• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سائیکل چلانے کے دوران توازن برقرار رکھنے میں ناکامی، امریکی صدر زمین پر گر گئے

شائع June 19, 2022
امریکی صدر خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں ساحل سمندر کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے— فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں ساحل سمندر کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے— فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن ڈیلاویئر کی ریاست میں ساحل سمندر کے کنارے اپنے گھر کے قریب سائیکل چلا رہے تھے کہ اچانک گر پڑے، لیکن ان کے جسم پر کوئی خراش نہیں آئی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے خیر خواہوں اور نامہ نگاروں کے ہجوم کو بتایا کہ جب انہوں نے ایک سائیکل کلپ سے پاؤں نکالنے کی کوشش کی تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شوٹر 41 سال بعد رہا

پول رپورٹ میں ظاہر کی گئی وائٹ ہاؤس کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ امریکی صدر کو سائیکل سے گرنے کے بعد فوری طور پر اٹھتے ہوئے دکھایا جاسکتا ہے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں‘۔

امریکی صدر، خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں ساحل سمندر کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے اور جب وہ سائیکل سے گر گئے تو سڑک پر موجود تماشائیوں سے بات کرنے کے لیے وہاں رک گئے۔

اس کے بعد خفیہ سروس اور پریس میں ہلچل مچ گئی تاہم وائٹ ہاؤس کی ایک پول رپورٹ میں کہا گیا کہ سائیکل سے گرنے کے بعد امریکی صدر کو کوئی خراش نہیں آئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طبی امداد کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر کچھ روز اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا سوچ رہے ہیں۔

سب سے معمر امریکی صدر کے طور پر جو بائیڈن کی صحت مسلسل توجہ کا مرکز ہے، خاص طور پر یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ وہ 2024 میں صدارت کی دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کا عید پر پیغام، تمام عقائد کے احترام کے عزم کی تجدید

ہفتے کے روز میڈیا کی جانب سے کچھ سوالات میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ افراط زر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے چینی اشیا پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے ٹیرف کو کم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024