• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ چاہیے، ہمایوں سعید

شائع June 18, 2022
دونوں متعدد ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،
دونوں متعدد ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،

آنے والی رومانٹک فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ہیرو ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ شخص چاہیے۔

ہمایوں سعید، مہوش حیات اور گوہر رشید نے حال ہی میں اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی پروموشن کے لیے ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جس میں تینوں اداکاروں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے مسائل سمیت کیریئر کے حوالے سے دیگر باتیں بھی کیں۔

پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا کہ مہوش حیات جب بھی شوٹنگ سیٹ پر آتی ہیں تو ہر کوئی مست ہوجاتا ہے، وہ کسی کو پریشان نہیں کرتیں، وہ پورا وقت خود کو شیشے کے سامنے دیکھتی رہتی ہیں۔

اسی دوران مہوش حیات نے کہا کہ وہ موبائل فون میں بھی مصروف رہتی ہیں اور انسٹاگرام فیڈ کو دیکھتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی خوشبو سے شوٹنگ سیٹ پر لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ مہوش حیات آ چکی ہیں۔

اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی ان کے اور ہمایوں سعید کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔

انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اب تک کی پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں ہیں اور یہ بھی یاد رکھا جائے کہ کسی بھی ملک میں وہاں کی مقامی فلم سے زیادہ مقبول فلم اور کوئی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ سے شادی اور ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بناؤں گی، مہوش حیات

انہوں نے دلیل دی کہ اگرچہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پاکستان میں بھی مقبول ہیں، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی لوگ بھارتی اداکاروں سے زیادہ اپنے اداکاروں کو پسند کرتے ہوں گے۔

پروگرام کے دوران مہوش حیات نے دعویٰ کیا کہ انہیں کئی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ان کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو 12 سے 13 بار جاکر سینما میں دیکھا۔

ان کے مطابق ان کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو پاکستانیوں نے بہت پسند کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی جلد آنے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی تمام تارکین وطن اور مقامی پاکستانی پسند کریں گے اور انہیں تمام پاکستانی پسند ہیں۔

اسی دوران ہی ہمایوں سعید نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لیکن شادی کے لیے مہوش حیات کو ’گورا‘ (یعنی غیر ملکی یا انگریز) شخص چاہیے، جس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے۔

ہمایوں سعید کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہےْ جس پر اداکار نے بتایا کہ اداکارہ انہیں ہر وقت سیٹ پر بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں ’گورا‘ چاہیے۔

بعد ازاں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہو‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024