• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نارووال: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک  ٹائر پھٹنے کے بعد دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹنے کے بعد دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک  ٹائر پھٹنے کے بعد دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا—فائل فوٹو:عمران صادق
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹنے کے بعد دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا—فائل فوٹو:عمران صادق

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز پنجاب کے علاقے شکر گڑھ نارووال میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے ریجنل ایمرجنسی عہدیدار سید کمال عابد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حادثے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا بازو ٹوٹ گیا اور طبی امداد کے لیے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور ٹرک دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھایا گیا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار خون میں لت پت سیاستدان دانیال عزیز کو ایمبولینس میں لے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کے ساتھ پیش آئے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شکر گڑھ میں دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دانیال عزیز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم نے حادثے میں دیگر جانی نقصان پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ریجنل پولیس افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حادثے پر رد عمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ دانیال عزیز کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حمزہ شہباز نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے فرد کی اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024