• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’دوبارہ‘ کے اختتام نے مداحوں کے دل جیت لیے

شائع June 16, 2022
ڈرامے کی آخری قسط 15 جون کو نشر کی گئی—اسکرین شاٹ
ڈرامے کی آخری قسط 15 جون کو نشر کی گئی—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والے رومانوی ڈرامے ’دوبارہ‘ کے اختتام نے مداحوں کے دل جیت لیے اور شائقین نے مرکزی کرداروں حدیقہ کیانی اور بلال عباس خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

’دوبارہ‘ کی آخری قسط 15 جون کی شب کو نشر کی گئی، جس میں مرکزی کرداروں مہرالنسا (حدیقہ کیانی) اور ماہر (بلال عباس خان) کے درمیان تلخیوں کو ختم ہوتے دکھایا گیا۔

اگرچہ پورا ڈراما دونوں کرداروں کی رومانوی کہانی کے گرد گھومتا ہے، تاہم ڈرامے کی کہانی میں کئی موڑ بھی آئے اور اس میں دیگر واقعات کو بھی دکھایا گیا، جس وجہ سے مرکزی کرداروں کے تعلقات میں تلخیاں بھی پیدا ہوئیں۔

دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کے بعد آخری قسط میں انہیں ’دوبارہ‘ ملتے ہوئے دکھایا گیا اور لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوشی کا اظہار کیا۔

ڈرامے کی آخری قسط پر کچھ شائقین نے کچھ شکایات بھی کیں، تاہم مجموعی طور پر لوگوں نے ڈرامے کو اب تک کا سب سے اچھا ڈراما بھی قرار دیا۔

ذکورہ ڈرامے کی کہانی ثروت نذیر نے لکھی تھی جب کہ اس کی ہدایات دانش نواز نے دی تھی۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں یعنی حدیقہ کیانی اور بلال عباس خان کی عمروں میں بہت بڑا فرق ہونے کے باوجود دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا۔

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے پہلے شوہر کا انتقال ہو جاتا ہے، جس کے کئی سال بعد وہ خود سے کم عمر لڑکے بلال عباس سے عشق ہوجانے پر ان سے شادی رچاتی ہیں۔

ڈرامے میں دیگر سماجی فرسودہ مسائل کو بھی دکھایا گیا اور اسے کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جاتا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024