• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عثمان مختار کی ہدایت کردہ پہلی فیچر فلم ’گلابی رانی‘

شائع June 16, 2022
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

اداکار عثمان مختار اگرچہ پہلے ہی شارٹ فلموں کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، تاہم اب ان کی پہلی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو رانی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

’گلابو رانی‘ کی کہانی ہاسٹل میں آسیبوں کے سائے سمیت وہاں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے علی مدار کے ہمراہ لکھی ہے۔

جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اگرچہ کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس بلکہ ہارر بھی دیکھنے کو ملے گا۔

ٹریلر سے واضح طور پر عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات کو دکھایا گیا ہے جو یقینی طور پر طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

’گلابو رانی‘ عثمان مختار کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی مرکزی فلم ہوگی اور وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

’گلابو رانی‘ کی کاسٹ میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی تقریبا تمام مرکزی کاسٹ نئے اداکاروں پر مبنی ہے جب کہ اس کی شوٹنگ بھی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

عثمان مختار نے فلم کا ٹریلر جاری ہونے سے چند دن قبل ’گلابو رانی‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ جلد ہی ان کی ہدایت کردہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا جائے گا۔

ٹریلر کے ساتھ ہی فلم کی ٹیم نے اسے جولائی میں ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسے آئندہ ماہ عید الاضحٰی پر ریلیز کیا جائے گا یا نہیں؟

اس بار عید الاضحیٰ پر چار سے زائد پاکستانی فلموں کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جن میں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ جیسی میگا بجٹ جب کہ ’قائد اعظم زندہ باد‘ جیسی میگا کاسٹ فلمیں بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024