• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میرے بہت سارے مسلمان دوست ’ناجائز‘ کام کرتے ہیں، کنگنا رناوٹ

شائع June 15, 2022
اداکارہ کو بدزبان اور اسکینڈل کوئین کے نام سے جانا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو بدزبان اور اسکینڈل کوئین کے نام سے جانا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کہلانے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بہت سارے مسلمان دوست ’ناجائز‘ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مذکورہ دعویٰ حضور اکرم ﷺ کے بارے میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کے گستاخانہ ریمارکس کے بعد کیا۔

کچھ دن قبل بی جے پی رہنمائوں نے گستاخانہ کلمات کہے تھے، جس پر پوری دنیا میں بھارت کی مذمت کی گئی اور پاکستان کے وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بھی وضاحت کے لیے طلب کیا تھا جب کہ وہاں کی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی بی جے پی رہنماؤں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم کنگنا رناوٹ نے گستاخ رہنماؤں کے بیان کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بہت سارے مسلمان دوست غیر شرعی کام کرتے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ کے مطابق کنگنا رناوٹ نے بی جی پی رہنماؤں کے بیان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بہت سارے مسلمان دوست ورک لوڈ ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر کئی بار ’ناجائز‘ کام کرتے ہیں، وہ حلال سے متعلق مذہبی احکامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اداکارہ کو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ کو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہت ساری مسلمان دوست شراب نوشی کرنے کے ساتھ ساتھ شادی سے قبل جسمانی تعلقات استوار کرتے ہیں جب کہ وہ پردہ بھی نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویڈیو کو حقیقی سمجھنے پر کنگنا رناوٹ شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بعض دوست حالات کے مطابق حرام جانوروں کا گوشت تک کھاتے ہیں اور وہ غلیظ زبان بھی استعمال کرتے ہیں، کیوں کہ یہی ان کے ملک بھارت کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ آزادی اظہار ہی سب کچھ ہے اور اگر یہ میسر نہیں تو بی جے پی رہنما نوپور تو کیا سب لوگ جرائم پیشہ بن جائیں گے۔

کنگنا رناوٹ کی جانب سے ایسی پوسٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور خود ہندو مذہب کے پیروکاروں نے بھی انہیں شرم دلوائی اور لکھا کہ کسی کے غلط اور گستاخانہ کام کو اچھا پیش کرنے سے گریز کرو۔

کنگنا رناوٹ کو عام طور پر بولی وڈ کی بد زبان اداکارہ اور اسکینڈل کوئین کے نام سے جانا جاتا ہے اور حکمران جماعت بی جے پی کی حمایتی بھی ہیں اور وہ کھل کر نریندر مودی کے حق میں بولتی دکھائی دیتی ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

SHAHID TANVIRs Jun 15, 2022 11:31pm
Poor Muslims were never given fair opportunity to compete for legitimate jobs, So they have to rely upon illegit.
عرفان Jun 16, 2022 01:23am
میرے بھی کئی ہندو دوست گائے کا گوشت کھاتے ہیں ، مگر میں انکے کسی قابل مقدس ہستی کو گالیاں نہیں دیتا۔
Zak Jun 16, 2022 02:46am
She is 100% right.
MA Jun 16, 2022 08:30am
Shame of her and her likewise friends.
M. Saeed Jun 16, 2022 01:32pm
Your friends are the catalysts of your reality test.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024