• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

معیشت کو سہارا دینے کیلئے لاٹری اسکیم کی تجویز زیر غور

شائع June 14, 2022
ٹاسک فورس جلد اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی— فائل فوٹو: رائٹرز
ٹاسک فورس جلد اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی— فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت مالی بحران کے دوران اپنے خزانے کو سہارا دینے کے لیے ماہانہ لاٹری اسکیم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاملات سے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ تجویز مالیاتی ماہرین کی جانب سے پیش کردہ کئی تجاویز میں سے ایک ہے جو دیوالیہ ہونے سے بچنے میں حکومت کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

لاٹری اسکیم سے جمع ہونے والی رقم کو ترقیاتی منصوبوں مثلاً ہسپتالوں، تربیتی اداروں کے قیام اور اجناس کی سبسڈی پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'کاش لاٹری جیتی ہی نہ ہوتی'

امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور ملائیشیا میں بھی اس طرح کی اسکیمز کامیابی سے چلائی جارہی ہیں۔

توقع ہے کہ جلد ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو اسکیم کے قانونی پہلوؤں اور اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے یاد دہانی کروائی کہ اس سے قبل 1989 میں اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر رقم جمع ہوئی تھی لیکن بعدازاں متعدد مذہبی اسکالر کی جانب سے اسے غیر اسلامی اور جوا قرار دینے کے فتووں کے بعد یہ اسکیم ختم کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کا مریض کروڑوں روپے کی لاٹری کا مالک بن گیا

توقع کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ حکومت اسکیم متعارف کروانے کے فیصلے سے قبل مذہبی اسکالرز سے ان کی رائے طلب کرے گی۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ تجویز میں عالمی مالیاتی فنڈز کے خدشات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا جن کا ماننا ہے کہ شہریوں کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف نہیں دینا چاہیے، کیونکہ یہ عمل قومی خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hina Jun 14, 2022 01:33pm
People can be convinced that you give loan to Pakistan equal to gold rate today.suppose a person submits money equal to one tola gold then when ever he wants money he will be given money equal to one tola gold.the money should be deposited in national savings.in this way relegious people will be contended And government will be able to get money

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024