• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'انٹرنیٹ ایکسپلورر' 27 سال بعد مکمل طور پر ختم

شائع June 13, 2022 اپ ڈیٹ June 14, 2022
انٹرنیٹ ایکسپلورر 15 جون کے بعد دستیاب نہیں ہوگا—فوٹو: ٹوئٹر
انٹرنیٹ ایکسپلورر 15 جون کے بعد دستیاب نہیں ہوگا—فوٹو: ٹوئٹر

دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کو باضابطہ طور پر بند کردیا۔

مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 27 سال قبل 1995 میں 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ ایکسپلورر کا دور ختم ہونے کے قریب

اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔

فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو لوگ تقریبا بھول ہی گئے تھے تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزر ایج کو گوگل کروم جیسا بنا کر اس حوالے سے اپنی بادشاہی واپس لینے کی کوشش کی لیکن اس کی کوششیں ناکام رہیں۔

'انٹرنیٹ ایکسپلورر' تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال فوری طور پر ختم کردیں'

لیکن اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' ونڈوز 10 اور ونڈوز الیون کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگا اور 15 جون کے بعد براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا۔

مائیکرو سافٹ نے 4 سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

کمپنی نے 2016 سے ہی 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر 'مائیکرو سافٹ ایج' استعمال کرنے کی تجویز دی۔

'انٹرنیٹ ایکسپلورر' کے مکمل طور پر بند ہونے کے معاملے پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور اسے 1990 کے بچوں کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Umair Jamil Ahmad Jun 14, 2022 09:51am
When internet explorer was launched, Netscape Navigator already existed alongside some other text based browsers. Calling IE to be the first one would be an overstatement. Web desk needs serious research people.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024