• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

محکمہ صحت بلوچستان کا گریڈ 9 کا ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا

شائع June 13, 2022 اپ ڈیٹ June 14, 2022
نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف  ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا—فوٹو:ڈان نیوز
نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا—فوٹو:ڈان نیوز

محکمہ صحت بلوچستان میں گریڈ 9 میں تعینات میڈیکل ٹیکنیشن کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے محکمہ صحت بلوچستان کے گریڈ 9 کے ملازم کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس کوئٹہ کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزم خالد بھٹی بینظیر بھٹو ہسپتال میں میڈیکل ٹیکنیشن ہے جس نے اپنے، بیوی اور بزنس پارٹنر کے نام پر کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں کمرشل پلازے، گھر، زرعی اراضی اور قیمتی گاڑیوں سمیت متعدد اثاثہ جات بنارکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: نیب کا محکمہ ایکسائز کے سابق انسپکٹر سے کروڑوں برآمد کرنے کا دعویٰ

نیب کو دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ شہید بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل ٹیکنیشن خالد بھٹی نے دوران ملازمت مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں کمرشل پلازے اور سیکڑوں ایکڑ اراضی اپنی بیوی اور بزنس پارٹنر فقیر حسین کے نام پر بنائی ہے جب کہ ملزم تحقیقاتی ٹیم کو اپنے اثاثوں کے بارے میں خواہ جواز نہیں دے سکا۔

نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کو کرپشن کے ایک اور کیس میں عدالت کی جانب سے 2 سال قبل جیل بھجوایا گیا تھا جب کہ وہ کیس تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024