• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ون ڈے رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن سنبھال لی

شائع June 13, 2022
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کامیابی کی بدولت ون ڈے رینکنگ میں ترقی حاصل کی — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کامیابی کی بدولت ون ڈے رینکنگ میں ترقی حاصل کی — فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں ترقی کرتے ہوئے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز شاداب خان کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 102 تھے اور وہ ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ میں پانچویں نمبر پر موجود تھی۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان کی ٹیم بھارت کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

پاکستان نے کلین سوئپ کی بدولت چار پوائنٹس حاصل کر کے ایک درجے بہتری کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم اب پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ون ڈے میں بھی فتح: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ

رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم کے 106 اور بھارت کے 105 پوائنٹس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی 50 اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے علاوہ پاکستان نے بقیہ تمام سیریز میں بہترین کھیل کیا۔

پاکستان نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کو بھی مات دی اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کیا۔

آنے والے دنوں میں بھی پاکستان کی ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم افغانستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ملک سے باہر سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024