• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیلی گرام پیسوں کے عوض اضافی فیچرز متعارف کرانے کو تیار

شائع June 11, 2022
رواں ماہ کے اختتام تک پریمیم ایپ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے1فوٹو: رائٹرز
رواں ماہ کے اختتام تک پریمیم ایپ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے1فوٹو: رائٹرز

واٹس ایپ کے ٹکر کی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) پاویل دریوو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی جلد ہی ’ٹیلی گرام پریمیم‘ کو متعارف کرائے گی۔

’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی ان کی ایپلی کیشن پیسوں کے عوض سروس کی فراہمی کا آغاز کرے گی۔

گزشتہ دو سال سے چہ مگوئیاں تھیں کہ ٹیلی گرام جلد ہی پیسوں کے عوض سروسز کی فراہمی کا آغاز کرے گا اور گزشتہ ماہ ایسی چہ مگوئیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اگرچہ ٹیلی گرام کے صارفین واٹس ایپ سے کم ہے، تاہم گزشتہ چند سال سے ٹیلی گرام صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور وہ دلچسپ فیچرز کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

ٹیلی گرام سے بازی لینے کے چکر میں واٹس ایپ نے بھی حال ہی میں کئی نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرائے ہیں، تاہم اب ٹیلی گرام نے پیسوں کے عوض مزید نئے فیچرز تک لوگوں کی رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام کے واٹس ایپ پر مزاحیہ تبصرے

کمپنی کے سی ای او کے مطابق بڑھتی ہوئے مہنگائی اور صارفین کی تعداد کے باعث ٹیلی گرام کو مشکلات درپیش ہیں، جس وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیسوں کے عوض سروسز کی فراہمی کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’ٹیلی گرام پریمیم‘ آپشنل ہوگا اور جو کوئی صارف اسے استعمال نہیں کرنا چاہے گا، وہ مفت ایپلی کیشن سروس استعمال کرتا رہے گا۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ ’ٹیلی گرام پریمیم‘ کے تحت صارفین کو کئی بہتر اور نئے فیچرز تک رسائی دی جائے گی، جن میں 4 جی بی تک ویڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹ فائل بھیجنے کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

علاوہ ازیں ’پریمیم‘ صارفین کے لیے میسیجز پر اموشن ریپلائی کرنے کے فیچرز کے علاوہ بھی کئی نئے فیچرز فراہم کیے جائیں گے۔

پیسوں کے عوض سروس استعمال کرنے والے صارفین تیز اسپیڈ کے ساتھ فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے سمیت انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کرسکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیلی گرام پریمیم کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک اسے پیش کردیا جائے گا اور اس کی ماہانہ فیس 5 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ہزار روپے سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024