• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

مشی خان مرحوم عامر لیاقت سے معافی مانگتے ہوئے اشکبار ہوگئیں

شائع June 11, 2022
اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اشکبار ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اشکبار ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مشہور اداکار و سوشل میڈیا اسٹار مشی خان نے ماضی میں عامر لیاقت حسین کے خلاف بنائی گئی ویڈٰوز پر معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

مشی خان نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد بار عامر لیاقت حسین کے خلاف ویڈیوز بنائی تھیں، جن میں انہوں نے مرحوم ٹی وی میزبان و اسکالر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مشی خان نے عامر لیاقت حسین کے خلاف اس وقت ویڈیوز بنانا شروع کیں جب کہ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک نظر

تاہم 9 جون کو عامر لیاقت حسین کے انتقال کرجانے کے بعد اب مشی خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مرحوم عامر لیاقت حسین سے معافی مانگ لی۔

مشی خان نے تقریبا تین منٹ دورانیے کی ویڈیو میں بتایا کہ وہ بھی انسان اور خطا کا گھر ہیں، ان سے بھی خطا ہوئی اور وہ اپنی غلطیوں پر شرمسار ہیں اور وہ عامر لیاقت حسین سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا انہوں نے عامر لیاقت حسین کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز میں سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور یہ انہوں نے غلط جملوں کا انتخاب کیا، جس پر وہ شرمسار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت حسین کے خلاف ویڈیوز بنانے پر انہیں دوسرے لوگوں نے بھی اکسایا۔

تاہم انہوں نے مجموعی طور عامر لیاقت حسین کے خلاف ویڈیوز بنانے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مرحوم اسکالر سے معافی مانگی اور اس دوران وہ جذبات میں آکر اشکبار بھی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئےعدالت جانے والی دانیہ ملک کا عدت میں بیٹھنے کا اعلان

مشی خان نے عامر لیاقت حسین کے لیے مغفرت جب کہ ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور ساتھ ہی مداحوں سے کہا کہ ان کے لیے بھی دعا کی جائے اور انہیں معاف کردیا جائے۔

مشی خان نے مرحوم عامر لیاقت حسین سے معافی مانگتے ہوئے ماضی میں ان کے خلاف بنائی گئی تمام ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاوئنٹس سے ڈیلیٹ کردیا۔

عامر لیاقت حسین 9 جون کو انتقال کر گئے تھے اور ان کے ورثا نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد 10 جون کو انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024